اسرائیلی فضائیہ ہفتے کو علی الصباح دمشق کے بین الاقوامی ہوائے اڈے پر بمباری کر کے ایئر پورٹ کو سخت نقصان پہنچانے کے علاوہ پانچ سپاہیوں کی بھی ہلاک کر دیا ہے۔ شامی وزارت دفاع نے اس امر کی تصدیق ہفتہ کے روز ایک بیان میں کیا ہے۔
وزارت دفاع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ شام کی فضائیہ نے اسرائیلی فضائی حملے کو راستے میں روکنے کی کوشش کی اور بہت سارے میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا۔ اس وجہ سے اسرائیلی میزائل حملے سے وہ نقصان نہ ہو سکا جو اسرائیلی حملہ آور کرنا چاہتے تھے۔
اسرائیلی فضائی حملے کے بعد اس امر کی وضاحت نہیں ہو سکی ہے کہ حملے کے بعد ائیر پورٹ سے فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے یا نہیں۔
المرصد السوري: 7 قتلى في الهجوم الإسرائيلي بينهم 2 من الميليشيات الإيرانية
— العربية (@AlArabiya) September 16, 2022
#العربية pic.twitter.com/XqrBnTT6Oh
دوسری جانب اسرائیل نے شامی ائیر پورٹس کو بطور خاص ہدف بنانے کی اپنی حکمت عملی کا مزید فعال کر لیا ہے تاکہ ان ائیر پورٹس کے راستے ایرانی سپلائی میں رخنہ ڈال سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران انہی ائیر پورٹس کے راستے اپنے اتحادیوں کو جن میں لبنانی پسمنظر رکھنے والی حزب اللہ بھی شامل ہے کو اسلحہ سپلائی کرتا ہے۔ ان میں ایران کی شامی حمایتی ملیشیا بھی شامل ہے۔
خیال رہے 2011 سے شام میں جاری جنگی صورت حال کی وجہ سے اب تک لاکھوں شہری مارے جا چکے ہیں جبکہ لاکھوں ہی کی تعداد میں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔
-
حزب اللہ اور ایرانی ملیشیا شامی ٹھکانوں سے پیچھے ہٹ گئیں: اسرائیل
اسرائیلی فوج کے ایک سینئر افسر نے تصدیق کی کہ اس نے حزب اللہ اور دیگر ایرانی دھڑوں ...
مشرق وسطی -
روس کی تحریک کے بعد ترکی اور شام کے روابط میں اضافہ
ترکی کے انٹیلی جنس سربراہ نے گذشتہ چند ہفتےکے دوران میں دمشق میں اپنے شامی ہم منصب ...
مشرق وسطی -
وزارت انصاف کی درخواست مسترد، ٹرمپ ہاؤس کی نئی دستاویزات شامل تفتیش
سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے وکلاء نے پیر کو کہا ہےکہ وہ محکمہ انصاف کی اس ...
بين الاقوامى