سعودیہ میں 5 قابل تجدید توانائی کے منصوبے شروع، 3300 میگاواٹ ملیں گے

تین ونڈ انرجی اور دو سولر انرجی منصوبے شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی انرجی پروکیورمنٹ کمپنی نے 3300 میگاواٹ بجلی کے قابل تجدید توانائی کے پانچ منصوبے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ سعودی انرجی پروکیورمنٹ کمپنی ملک میں بجلی کی بنیادی خریدار ہے اور اس نے قومی قابل تجدید توانائی پروگرام کے چوتھے مرحلہ میں تین ونڈ انرجی اور دو سولر انرجی منصوبوں کا اعلان کیا۔ ان منصوبوں کی نگرانی وزارت توانائی کرتی ہے۔

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق ہوا سے توانائی کے پیداواری منصوبوں کی کل صلاحیت 1800 میگاواٹ ہے۔ ان پراجیکٹس میں 700 میگاواٹ کا منصوبہ ’’ینبع‘‘ 600 میگاواٹ کا منصوبہ ’’ الغاط‘‘ اور 500 میگاواٹ کا منصوبہ ’’وعد الشمال‘‘ میں لگایا جائے گا۔ شمسی توانائی کے منصوبوں سے 1500 میگاواٹ حاصل ہوں گے۔ 1100 میگاواٹ بجلی حاصل ’’حناکیہ‘‘ اور 400 میگاواٹ ’’طبرجل‘‘ میں لگائے منصوبے سے حاصل ہوگی۔

قومی قابل تجدید توانائی پروگرام کے تحت ان منصوبوں کا آغاز سعودیہ میں قابل تجدید ذرائع سے توانائی کے حصول کے ہدف تک پہنچنے کیلئے ہے۔ اس ہدف کے تحت سعودیہ نے قابل تجدید ذرائع اور گیس سے اپنی 50 فیصد بجلی پیدا کرنا ہے۔ یہ ہدف بھی 2030 کے وژن کے تحت مقرر کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں