سعودی عرب کی لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن اتھارٹی نے ریاض انٹرنیشنل بک فیئر 2022 کی سرگرمیوں کے تحت "ترجم" اقدام کا آغاز کیا ہے، جو ثقافت کو فروغ دینے کے لیے وزارت ثقافت کی چھتری تلے ادب، اشاعت اور ترجمہ اتھارٹی کے اقدامات کا حصہ ہے۔ یہ پروگرام عربی زبان کے فروغ کے ساتھ دنیا بھرکے ممالک میں رابطے کے لیے ایک پُل کا کردار ادا کررہا ہے۔
اس اقدام کا مقصد سعودی عرب میں ثقافتی تحریک کی حمایت کرنا، دنیا کے ملکوں کے درمیان علم کے پُل تعمیر کرنے میں ترجمے کی اہمیت کو اجاگر کرنا،عربی زبان میں محققین اور اسکالرز کو اعلیٰ معیار کا علمی اور ادبی اہمیت کا ترجمہ شدہ مواد فراہم کرنا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ’ترجم‘ پروگرام بین الاقوامی ثقافتی تبادلے کی کوششوں کی حمایت ،عربی مواد کو دنیا کی زبانوں سے ترجمہ شدہ مواد سے مالا مال کرنا علمی اور ادبی دونوں قدروں کو فروغ دینا اور عربی میں لکھے گئے معیاری لٹریچر کو دوسری زبانوں میں منتقل کرنا ہے۔
امید کی جاتی ہے کہ اس اقدام سےعوام الناس میں آگاہی پیدا کرنے، ثقافتوں کے تبادلے اور دنیا کے لوگوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دنیا کے تمام ممالک کو علم کا اشتراک کرنے میں مدد ملے گی، جس میں باصلاحیت سعودیوں اور عربوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے تاکہ وہ اس پروگرم کا حصہ بن سکیں۔
-
’سعودی عرب کے انس جن کی معذوری ہی ان کی کامیابی کا سبب بنی‘
’معذوری سے بااختیار بننے تک‘ کاسفر۔ ریاض کتاب میلے میں ایک نوجوان کی ایک متاثر کن ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب: برین ڈیڈ شخص کے اعضاء نے 4 مریضوں کی جان بچا لی
سعودی عرب میں دماغی طور پر مردہ شخص کے اعضاء کی منتقلی کے عمل نے سکاکا کے شہزادہ ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں ڈیجیٹل کرنسیوں کے لین دین میں سال بہ سال قریباً تین گنا اضافہ
سعودی عرب میں جولائی 2021 اور جون 2022 کے درمیان ڈیجیٹل کرنسیوں میں لین دین کی شرح ...
بين الاقوامى