سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے بدھ کے روز اپنے برطانوی ہم منصب بن والیس کے ساتھ فون کال پر بات کی۔ فون پر دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ دونوں وزراء نے مملکت اور برطانیہ کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی واقعات میں ہونے والی پیش رفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔