سعودی عرب میں سیکورٹی حکام نے مملکت کے مختلف علاقوں میں بھکاریوں کی نگرانی کرکے انہیں گرفتار کرنے کی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔
نجران میں ایک صفائی کمپنی سے منسلک بنگلہ دیشی باشندے کو بالواسطہ طور پر عوامی سڑکوں پر گاڑی چلانے والوں سے بھیک مانگتے دیکھا گیا۔
📹 | ضبط عدد من المتسولين بمنطقة نجران.#لاتعطيهم#معاً_نكافح_التسول pic.twitter.com/nQ0Ot6FSLy
— الأمن العام (@security_gov) October 17, 2022
بنگلہ دیشی باشندے کی نگرانی کی گئی اور اسے رنگے ہاتھوں بھیک مانگتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔ ایک شہری گاڑی چلانے والوں سے براہ راست بھیک مانگتا تھا۔ اسے بھی نگرانی کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔
پبلک سیکیورٹی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھکاری کی موجودگی کی اطلاع دینا ایک قومی فریضہ ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ مکہ مکرمہ، ریاض اور شرقیہ کے علاقوں میں 911 اور تمام علاقوں میں 999 کی ہیلپ لائن پر بھکاریوں کی اطلاع کریں۔