پاسداران انقلاب نے 11 ملین لیٹر ایندھن لے جانے والے جہاز کو پکڑ لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کی مہر خبررساں ایجنسی نے آج پیر کے روز کہا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے خلیج میں اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے ایک غیر ملکی جہاز کو پکڑ لیا ہے۔

ایجنسی نے صوبہ ہرمزگان میں جوڈیشل اتھارٹی کے سربراہ مجتبیٰ جہرمانی کے حوالے سے بتایا کہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے جہاز کی تلاشی لی جس سے11 ملین لیٹر اسمگل شدہ ایندھن برآمد ہوا۔ ایجنسی کے مطابق جہاز کے کپتان اور عملے کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جہاز کے عملے کو تفتیش مکمل کرنے کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ جہاز کی شناخت اور اس کی منزل کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں