ایتھوپین حکومت اورٹائیگرے فرنٹ کے مابین امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے:سعودی عرب

امدادی اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے تنازعہ والے علاقوں میں داخلے کی اجازت دینے والا معاہدہ قابل ستائش ہے: سعودی وزارت خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز جاری اپنے بیان میں ایتھوپیا کی حکومت اور ٹائیگر ے پیپلز لبریشن فرنٹ کے درمیان مستقل امن معاہدے پر مملکت کی جانب سے خیر مقدم کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہا یہ معاہدہ دونوں فریقوں کے درمیان تصادم اور لڑائی کی کیفیت کو ختم کرتا ہے اور اتحاد اور اقتصادی بحالی کی ترقی کے لیے کام کرنے کیلئے اتفاق رائے کی خواہش کی تصدیق کرتا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے امدادی اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں کو تنازعہ والے علاقوں میں داخل ہونے کی اجازت دینے کی اہمیت پر معاہدہ میں زور دئیے جانے کی ستائش کی ۔ وزارت خارجہ نے کہا جنوبی افریقہ کی طرف سے تنازعہ کے دونوں فریقوں کےدرمیان دس دنوں تک مذاکرات کی میزبانی کرنا ، امن معاہدے کی جانب بڑھنے کیلئے دونوں فریقوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور پھر امن معاہدہ کا اعلان کرنا بھی تعریف کے قابل ہے۔ سعودی عرب ان مذاکرات کی حمایت اور ایتھوپیا میں تنازعہ ختم کرنے میں افریقی یونین کی کوششوں کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ایتھوپیا کی حکومت اور ٹائیگرے لبریشن فرنٹ نے بدھ کو ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا تھا کہ جنوبی افریقہ میں ہونے والے امن مذاکرات کے اختتام پر ایک مستقل جنگ بندی ہو گئی ہے۔

بیان میں عبوری اقدامات کے نفاذ پر زور دیا گیا جس میں سیاسی اختلافات کو حل کرنے کے لیے ایک فریم ورک بنانے کے علاوہ ٹگرے میں آئینی نظم کی بحالی بھی شامل ہے۔

ایتھوپیا نے امن معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کیا اور ایتھوپیا براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے ایک حکومتی بیان کے حوالے سے کہا کہ اس معاہدے میں ایتھوپیا کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام اور ملک کے آئین کی پاسداری پر زور دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size