اردن اور اسرائیل نے پانی کے ساتھ توانائی کے تبادلے سے متعلق مفاہمت کی ایک یادداشت پر دست خط کیے ہیں۔اس منصوبہ کے ابتدائی مطالعے کے بعد یہ ثابت ہوا کہ یہ قابلِ عمل ہے۔
"رائیٹرز" کے مطابق مفاہمت کی یادداشت پر مصر میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس "COP27" کے موقع پرمتحدہ عرب امارات کی میزبانی میں منعقدہ ایک تقریب میں دستخط کیے گئے۔یواے ای اس منصوبے میں شراکت دار بھی ہے۔
اسرائیل کی وزارت توانائی نے کہا کہ دونوں اطراف کے ورکنگ گروپس نے گذشتہ سال کے دوران میں باقاعدہ اجلاس منعقد کیے تھے اور اس منصوبہ کے مالی، منصوبہ بندی اور تنظیمی پہلوؤں کا مطالعہ کیا۔
ایک سال پہلے اعلان کیاگیا تھا کہ اردن کو اسرائیل 600 میگا واٹ شمسی توانائی مہیا کرے گا۔ اس کے بدلے میں اسرائیل اردن کوجو پانی کی کمی کا شکار ہے 20 کروڑ مکعب میٹر صاف پانی مہیا کرے گا۔