ریڈ سی انٹرنیشنل فیسٹیول کا انٹرایکٹو فلمی مقابلے کا اعلان کردیا

فیسٹیول میں ورچوئل رئیلٹی کے تجربات کے تازہ ترین انتخاب کے ساتھ چار سعودی کاموں کی نمائش کی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

بحیرہ احمر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے ہفتہ کے روز انٹرایکٹو سنیما مقابلہ پروگرام کا اعلان کردیا، یہ فیسٹول نئی سنیما ٹیکنالوجیز اور اختراعات کا جشن مناتا ہے۔ اس پروگرام میں سال 2022 کے لیے عالمی سنیما کی 10 بہترین ورچوئل رئیلٹی تخلیقات پیش کی گئی ہیں جو یسر گولڈ اور سلور ایوارڈز جیتنے کے لیے مقابلہ کریں گی۔

واضح رہے گولڈن یسر پرائز کی مالیت 10,000 ڈالر ہے۔

انٹرایکٹو سنیما پروگرام سعودی عرب میں پہلا ورچوئل رئیلٹی بزنس ڈیولپمنٹ پروگرام اثرا تخلیقی پروگرام کے تعاون سے پیش کیا جارہا ہے۔ اس سال کے لیے چار منتخب پروجیکٹس پیش کئے جارہے۔ ان میں چار فلمیں "التنبّؤ بالمطر"، "القط العسيري"، "ومضة" اور "تأملات في الكون" شامل ہیں۔

انٹرایکٹو سنیما پروگرام کا اعلان کرنے کے موقع پر ریڈ سی فیسٹیول کے بین الاقوامی پروگرام کے ڈائریکٹر کلیم آفتاب نے کہا "ہمیں فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کے دوران انٹرایکٹو سنیما پروگرام پیش کرنے پر خوشی ہے۔ ورچوئل رئیلٹی دنیا بھر سے کام کرتی ہے جو کہانی سنانے کے مستقبل کی تشکیل کے لیے استعمال ہونے والی جدید ترین ٹیکنالوجیز کے ساتھ فن کو یکجا کرتی ہے۔

ریڈ سی فیسٹیول میں وی آر پروگرامر لز روزنتھل نے کہا کہ اس سال ہمارے پاس کام کا ایک شاندار پورٹ فولیو ہے، جس میں پہلے ملٹی پلیئر مخلوط حقیقت کے تجربات شامل ہیں۔ یہ فنکار عمیق اور مربوط تجربات کے ذریعے تخلیقی صلاحیتوں کی سرحدوں کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیتے ہیں۔

دس مسابقتی کاموں میں گیل مور اور کوئنٹن ڈاراس کی ہدایت کاری میں "دی سٹوری آف اے پینٹنگ" اور جرمن ہیلر کی ہدایت کاری میں "دی رن وے ایگ" شامل ہیں۔

ترکی میں فلم "ایلی" کے نام کا مطلب ہے "ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہاتھ" ہے۔ فلم کو ایک ترک ڈچ ٹیم نے پروڈیوس کیا تھا اور اس کی ہدایت کاری کورٹ وین ایکر نے کی تھی۔ فیسٹول میں دیگر فلمیں بھی پیش کی جارہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں