جمعرات کو ایرانی میڈیا نے مظاہروں میں شریک محسن شکاری کی زندگی کے آخری مناظر نشر کیے جنہیں پھانسی دے دی گئی۔
جمعرات کی صبح ایران میں حکام نے ایک محافظ کو چاقو سے وار کرنے کے الزام میں مظاہرہ کرنیوالے محسن شکاری کو پھانسی دینے کا اعلان کیا۔
النظام الإيراني ينشر فيديو للمتظاهر "محسن شكاري" الذي أعدمه اليوم #إيران#الحدث pic.twitter.com/zlaaLGpkz7
— ا لـحـدث (@AlHadath) December 8, 2022
تہران حکومت کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ
ایرانی انسانی حقوق کی تنظیم نے حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے محسن شکاری کو پھانسی دئیے جانے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ مجرموں کے خلاف سخت ردعمل اور فوری بین الاقوامی اقدام کی ضرورت ہے۔
اپنے بیان میں انسانی حقوق تنظیم نے کہا ایک مظاہرہ کرنے والے کی سزائے موت پر عمل کے بعد ایرانی حکام کو جوابدہ ٹھہرانے کی ضرورت ہے۔
فرضی عدالت
تنظیم نے یہ بھی واضح کیا کہ حکام نے احتجاج کرنیوالے محسن شکری کے خلاف سزائے موت ایک فرضی عدالت کے ذریعے سنائی گئی۔ اس عدالت نے کسی قانونی طریقہ کار پر بھروسہ نہیں کیا۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے اطلاع دی ہے کہ سپریم کورٹ نے مدعا علیہ کی اپیل مسترد کر دی اور فیصلے کو یہ کہہ کر درست قرار دیا کہ اس کے اقدامات "محاربہ کا جرم" کے تحت آتے ہیں۔
مسلسل احتجاج
یاد رہے کہ 16 ستمبر کو 22 سالہ ایرانی کرد خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد سے ایران میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ مہسا کو ایران میں سخت لباس کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر "اخلاقی پولیس" نے گرفتار کرلیا تھا جس کے تین روز بعد وہ پولیس کی حراست میں ہی انتقال کر گئی تھی۔
ایرانی حکام احتجاجی مظاہروں کو فسادات سے تعبیر کر رہے ہیں اور الزام عائد کر رہے ہیں کہ امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی ان مظاہروں کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔ بیرون ملک مقیم کرد بھی احتجاجی تحریک کو اکسا رہے ہیں۔
گزشتہ ہفتے پاسداران انقلاب کے ایک کمانڈر نے اعلان کیا تھا کہ بدامنی میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سکیورٹی فورسز کے درجنوں ارکان بھی شامل ہیں۔ اس دوران ہزاروں افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
-
فرانس اورجرمنی کی ایران میں احتجاج کی پاداش میں نوجوان کوپھانسی چڑھانے کی مذمت
فرانس اورجرمنی نے جمعرات کے روز ایران کی جانب سے مظاہروں میں حصہ لینے کی پاداش میں ...
بين الاقوامى -
ایرانی پریس ٹی وی کی نشریات بند کرنےکی تیاری،یورپی سیٹلائٹ آپریٹرکی براڈکاسٹرزکوہدایت
یورپی سیٹلائٹ آپریٹر یوٹیل سیٹ نے کہا ہے کہ وہ براڈ کاسٹرز سے کہے گا کہ ایرانی ...
مشرق وسطی -
ایرانی مظاہرین کی حمایت بڑھنے کے حق میں امریکی کانگریس میں قرارداد منظور
امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں نے ایک قرار داد میں جوبائیڈن انتظامیہ سے ایرانی ...
مشرق وسطی