بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی خستہ حالی: پائٹ ٹوٹنے سے پانی ٹرمینل میں داخل
آگ بجھانے کے نظام کو برقرار رکھنے کے عمل کے دوران پائپ فریکچر ہوا، پانی ہال میں داخل ہوگیا: انتظامیہ ایئرپورٹ
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی خستہ حالی کی ایک منظر اس وقت سامنے آگیا جب ایک پائپ ٹوٹنے سے پانی سامان لانے لے جانے والے بیلٹوں کے ٹرمینل میں داخل ہوگیا۔
ہال کی چھت کے کچھ حصے میں خرابی کے باعث ایک پائپ ٹوٹا اور پانی تیزی سے ہال میں گرنے لگا۔ واقعے کی ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی گئی۔ سامان کی بیلٹ اس وقت خالی تھی جب پانی چھت سے نیچے آیا۔
واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا آگ بجھانے کے نظام کو برقرار رکھنے کے عمل کے دوران ایک پائپ فریکچر ہوا اور مسافروں کے سامان والے ہال میں پانی زور سے بہنے لگا۔