موساد کے جاسوس سیل کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا: ایران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی وزارت سلامتی امور نے کہا کہ اس نے ایک "جاسوسی" سیل کے ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایرانی وزارت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سیل کا تعلق اسرائیلی موساد سے ہے۔

مقامی خبر رساں ایجنسی ’’ تسنیم ‘‘ کی اطلاع کے مطابق یہ سیل جعلی کمپنیوں کے قیام اور سکیورٹی مارکیٹنگ کے ذریعے ایران کی دفاعی صنعتوں میں "تخریب کاری" کی کارروائیاں کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

ایران یہ الزام الزام عائد کرتا آ رہا ہے کہ اس کی سرزمین پر ہونے والے بہت سے حملوں کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ ان حملوں میں گزشتہ برسوں میں ہونے والی جوہری تنصیبات میں تخریب کاری اور متعدد نامور سائنسدانوں کا قتل شامل ہے۔

تہران نے حال ہی میں اسرائیلی اور مغربی انٹیلی جنس پر مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ایران میں ہونے والے مظاہروں میں مداخلت اور انہیں مشتعل کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

4 افراد کو پہلے ہی سزائے موت سنائی جا چکی

یاد رہے گزشتہ نومبر میں ایرانی عدلیہ نے 4 افراد کو اسرائیلی موساد کے ساتھ تعاون اور اغوا کی کارروائیوں کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں