آبنائے ہرمز میں کنٹینر جہاز پر حملہ، امدادی کارکنان عملے کے رکن کی تلاش میں مصروف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

قبرص کی نائب وزارتِ نقل و حمل (ڈی ایم ایس) نے پیر کے روز بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز میں اتوار کو قبرص کے پرچم بردار کنٹینر جہاز پر حملے کے بعد عملے کا ایک بھارتی رکن ہنوز لاپتہ ہے اور اس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

قبرصی حکام نے بتایا کہ اتوار کو علی الصبح جی ایف ایس گلیکسی نامی بحری جہاز آبی گذرگاہ سے گذرتے ہوئے ایک "نامعلوم پروجیکٹائل" نے نشانہ بنا۔

ڈی ایم ایس نے بتایا کہ عملہ جہاز کو چھوڑ کر جان بچانے والی کشتی پر سوار ہو گیا اور 23 ارکان کو بعد میں عمان بحریہ نے بچا لیا۔ عملے کا ایک بھارتی رکن ہنوز لاپتہ ہے جس کی شناخت تیسرے انجینئر کے طور پر ہوئی ہے۔

رائٹرز کو ارسال کردہ ایک ای میل تبصرے میں کہا گیا، "بحری جہاز اس وقت متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ خور فکن پر محفوظ لنگر اندازی کے قریب ترین مقام کی طرف لے جایا گیا ہے۔ جہاز کو رسے کی مدد سے کھینچنے والی ٹیم عملے کے لاپتہ رکن کی تلاش کے لیے سرگرم ہے۔"

قبرص کے پرچم بردار کنٹینر جہاز پر آئی آر جی سی کا حملہ ہونے کے بعد امریکی فوج نے ایران کے خلاف حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا۔

ایران کی آئی آر جی سی بحریہ نے کہا کہ انتباہات کے باوجود ایک بحری جہاز اور اس کے ساتھ دیگر جہازوں نے غیر مجاز راستے سے گذرنے کی کوشش کی۔ جہاز نے "اپنا برقی نظام بند کر کے بحری سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا تھا" جس کے بعد اس پر حملہ کر کے روک دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں