نئے سال کے انتہائی خوشگوار خیر مقدم کے لیے دبئی میں تیاریاں عروج پر ہیں۔ دبئی اور امارات کے شہری اور سیاح نئے سال کی آمد پر آتش بازی کے مناظر، شراب کی بارز اور یورپ سے لے کر آسٹریلیا تک کے گلو کاروں کی موسیقی سے لطف اندوز ہوں گے۔
نئے سال کا ایسا جشن منانے کی تیاریاں جاری ہیں جو اس سے پہلے اس خطے میں ممکن نہ ہو سکتی تھیں۔ آسٹریلیا کی سب سے زیادہ مشہور گلوکارہ بھی دبئی کے ہوٹل میں واقع ' دی پام ' میں اپنے نغموں سے نئے سال کا آغاز کرے گی۔
ایسا ہی ماحول ہو گا جیسا 2008 میں اس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر جشن کا سماں بنایا گیا تھا۔ دبئی میں اس تقریب کی رات کو ' ستاروں کے سار رات ' کی تھیم سے سجانے کی تیاری کی ہے۔
آسٹریلین گلوکارہ کی پرفارمنس دیکھنے کے علاوہ آتش بازی کی رنگا رنگی اور روشنیوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے سب سے پہلی قطار میں بیٹھنے کا موقع بھی ہو سکے گا۔ یہ آتش بازی ٹھیک بارہ بجے شروع ہو گی۔
علاوہ ازیں جرمنی کے ایوارڈ جیتنے والی سٹار بھی پرفارمنس دے گی۔ اسے سپیشل گالا ڈنر کے موقع پر دیکھا جا سکے گا۔
نئے سال کی رنگین رات کی تیاری کرنے والوں نے دیگر تقریبات میں آسٹریلیا کی گلو کارہ کی گلوکاری کے حوالے سے امارات میں مختلف جگہوں پر کئی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ باکل ایسے کہ اہل دبئی نے اپنی نئے سال کی رات اسی کے نام کر دی ہو گی۔
ریڈیسن ھلز کے جنرل مینیجر سدھارتھا نے العربیہ سے بات کرتے ہوئے کہا ' ہم نے اس موقع پر ایک کھلے آسمان کے نیچے چھت پر ایک خصوصی شراب گاہ اور طعام گاہ کا اہتمام کیا ہے۔ ہم اس کے لیے بہت پر جوش ہیں۔
ایک جانب منفرد ذائقے ہوں گے اور دوسری جانب دلکش مناظر گویا یہ دبئی کی ایک یاد گار شام ہو گی۔ ہم توقع کر رہے ہیں کہ ہمیں ایکسپو سٹی میں گلوبل ویلیج کی 27 ویں منزل کی چھت پر آتش بازی کے مناظر دیکھنے کا بھی موقع ملے گا۔
ہمارے لیے برج الخلیفہ بھی نئے سال کے آغاز کے موقع پر اہم تر ہوگا۔ جہاں سے آتش بازی کے مناظر رنگ بکھیرتے نظر آئیں گے۔
بارز ، سیلیبرٹی ڈی جے، خصوصی اداکاری کے ساتھ ڈانس یہ سب برج الخلیفہ پر ہو گا۔ شام کے وقت اس جگہ پر ایک سو تیس سے ایک سو پچاس افراد کی گنجائش ہو گی۔
پریمئیر ان ابن بطوطہ مال جہاں ایک خصوصے میلے اور جشن کا ماحول ہو گا بار بی کیو اور بوفے کا اہتما کیا جائے گا۔ مشروبات کی ایسی بھرمار کہ کوئی حد نہیں ہو گی۔ ہر طرح کے مشروبات اور اندھا دھند ، یہاں نئے سال کا جشن صبح دو بجے تک جاری رہے گا۔
دبئی کی برقی آتش بازی اور روشنیوں کی بھی ایک اپنی شناخت ہے۔ آتش بازی کے حصے کے طور پر اڑنے والے ڈرونز بھی دبئی کے رہائشیوں کے لیے دل خوش کن ہو ں گے۔ کرہ ارض پر بلند ترین عمارت نئے سال کی ان تقریبات کے لیے اہم ترین مرکز ہو گا۔
-
لڑکیوں کی تعلیم اور ملازمت پر پابندی افغانستان کوپیچھے کی طرف لے جائے گی: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ طالبان کو ملک میں خواتین کی تعلیم اور کام ...
بين الاقوامى -
اماراتی شہریوں کے لیے حکومت کا تنخواہ کے ساتھ طویل تعطیلاتی پیکج کا اعلان
امارات کی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے ایک سال کی چھٹی کا پیکج تیار کیا ہے۔ تاکہ یہ ...
مشرق وسطی -
امارات کی طرف سے یوکرینی پناہ گزینوں کے لیے 2500 جنریٹرز کی امداد کا اعلان
متحدہ عرب امارات کی طرف سے یوکرین کے جنگ متاثرہ شہریوں کو 2500 جنریٹرز بھجوائے ...
مشرق وسطی