اسرائیل کے نئے وزیر خارجہ ایلی کوہن نے پیر کو ایران کو فوجی جوہری صلاحیتوں کے حصول سے روکنے کے کے عزم کی توثیق کی۔
انہوں نے کہا کہ ان کا ملک ایرانی فوجی جوہری منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے ایک متفقہ بین الاقوامی محاذ تشکیل دینے کے لیے کام کرے گا۔ جس کی اطلاع اسرائیل کے عربی اکاؤنٹ نے ٹوئٹر پر دی ہے۔
دہشت گردانہ سرگرمیاں
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل ایران کی طرف سے کسی بھی ممکنہ منظر نامے کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی "آزاد" فوجی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے بھی کام کرے گا۔
"إسرائيل هي الدولة الوحيدة ضمن الدول الأعضاء في الأمم المتحدة التي تدعو دولة عضو أخرى الى إبادتها" واكد وزير الخارجية ايلي @elicoh1 اليوم التزام إسرائيل بمنع ايران من الحصول على قدرات نووية عسكرية باي حال من الأحوال كما هناك اجماع دولي على ان الاتفاق النووي مع إيران أصبح بخبر كان pic.twitter.com/mU4mhWxAIT
— إسرائيل بالعربية (@IsraelArabic) January 2, 2023
کوہن نے کہا کہ ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور ڈرون تیار کر رہا ہے اور ایرانی فنانسنگ کی سرگرمیاں دنیا بھر میں دہشتگردی کا باعث بن رہی ہیں۔
ایٹمی ہتھیار
خیال رہے اس بیان سے ایک روز قبل نئے اسرائیلی وزیر دفاع یوآف گیلنٹ نے اتوار کو کہا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اخبار "یروشلم پوسٹ" کے مطابق نیتن یاھو کی سربراہی میں نئی اسرائیلی حکومت کے وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف لڑنے اور ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کا عہد کیا۔ اس سے قبل اسرائیلی حکام بار ہا کہ چکے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے تمام آپشنز زیر غور ہیں۔