حوثی ملیشیا کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا فوری معاملہ بن گیا: سعودی مندوب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سلامتی کونسل میں سعودی نمائندے سفیر عبدالعزیز الواصل نے پیر کے روز کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا ایک فوری معاملہ بن گیا ہے۔ سلامتی کونسل کے سامنے اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے حال ہی میں حوثیوں کی طرف سے یمن تنازع کے خاتمے اور ایک جامع سیاسی حل تک پہنچنے کی کوئی حقیقی خواہش نہیں دیکھی ہے۔

الواصل نے کہا حوثیوں کی جانب سے امن عمل میں مسلسل تاخیر کی جارہی ہے ، ایسے میں ضروری ہے سلامتی کونسل ان کے خلاف مزید سخت اقدامات کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کونسل حوثیوں کے مظالم کی مذمت کرنے میں واضح موقف لینے میں بھی ناکام رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سعودی عرب بین الاقوامی اور علاقائی اقدامات کے مطابق یمن میں قیام امن کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

مثبت بات چیت

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی ہنس گرنڈبرگ نے پیر کو کہا کہ انھوں نے یمنی صدارتی قیادت کی کونسل اور حوثی گروپ کے ساتھ گزشتہ دنوں جنگ بندی کے حوالے سے "مثبت اور تعمیری" بات چیت کی ہے۔ یمن پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے ایلچی نے مزید کہا کہ وہ ثالثی کی کوششوں کے حوالے سے مقامی اور بین الاقوامی فریقوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا انہوں نے صنعا میں حوثیوں کی قیادت کے ساتھ مثبت اور تعمیری بات چیت کی ہے جس کی نمائندگی مہدی المشاط نے کی ہے اور میں ان مذاکرات کو جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔

ہنس گرنڈبرگ نے مزید کہا کہ میں نے صدارتی کونسل کے صدر رشاد العلیمی کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ بھی نتیجہ خیز بات چیت کی ہے۔ مجھے امید ہے ہم بات چیت کو آگے بڑھا سکتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ 2023 زیادہ پرامن ہو اور یمن کے مردوں اور عورتوں کو خوشحال مستقبل دینے والا ہو ۔

جنگ بندی توسیع میں ناکامی

یاد رہے 2 اکتوبر کو آخری جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے حوثیوں کی ہٹ دھرمی اور ان کی اپنی شرائط عائد کرنے کی کوشش کی وجہ سے یمن دوبارہ صفر پر واپس آ گیا ہے۔ حوثیوں نے نے تیسری بار جنگ بندی میں توسیع کی بین الاقوامی کوششوں میں رکاوٹ ڈالی تھی۔ اس سے قبل 2 اگست 2022 کو یو این نے دو ماہ تک جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں