سعودی عرب کے کلب النصر کے ساتھ اپنے معاہدے کے بعد ریاض منتقل ہونے والے پُرتگالی بین الاقوامی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو دارالحکومت میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ خوشگوار وقت گزار رہے ہیں۔
کل پیرکو جارجینا روڈریگز نے رونالڈو اور ان کے بچوں کے ساتھ بلیوارڈ ورلڈ میں تصاویر شائع کیں، جو ریاض سیزن 2022ء کے علاقوں کے اندر تفریحی علاقوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے ہسپانوی زبان میں لکھا "ریاض شہر کتنا خوبصورت ہے۔"
تصاویر میں جارجینا اور رونالڈو کو تفریحی پارکوں اور کھیلوں میں اپنے بچوں کے ساتھ لطف اندوز ہوتے دکھایا گیا ہے۔
رونالڈو نے اپنے ’ٹویٹر‘ اکاؤنٹ کے ذریعے بولیورڈ ورلڈ کے اپنے سفر کی تصاویر پوسٹ کیں اور لکھا "پیاروں کے ساتھ بہت خوبصورت وقت گذر رہا ہے۔"
Quality time with my loves ❤️ pic.twitter.com/1kQk9aUkOs
— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) January 16, 2023
چند روز قبل جارجینا نے کھلونوں کی دکان میں اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں اوراس پر ’’جنت‘‘کا لفظ لکھا۔
جارجینا روڈریگزنے سعودی عرب پہنچنے کے بعد اپنی اور بچوں کی ریاض کے النصر کلب میں پرتگالی کھلاڑی کی پریزنٹیشن کی تقریب میں شرکت کی ایک ویڈیو شائع کی تھی۔ اس تقریب میں فلسطینی فنکار محمد عساف اور لبنانی نژاد کینیڈین مساری نے’ "يلا نكمل.. حبيبي" نغمہ پیش کیا تھا، جسے بہت پسند کیا گیا۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ "اس شاندار استقبال کے لیے سعودی عرب کا بہت بہت شکریہ۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم النصر سعودی کلب کے ساتھ اس نئے ایڈونچر کے لیے بہت پرجوش ہیں اور ہم ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے جنہوں نے اس ایونٹ کو حقیقت میں بدل دیا۔"
قابل ذکر ہے کہ سعودی کلب النصر نے پرتگالی لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ 2025 کے موسم گرما تک باضابطہ طور پر معاہدہ کرنے کا اعلان کیا تھا، جسے تاریخی قرار دیا گیا ہے۔