سعودی عرب:"ایونٹس فنڈ" نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کی تکمیل کا جلد اعلان کرے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے’انوسٹمنٹ ایونٹس فنڈ‘ کے سی ای او نائف الرشید نے ’العربیہ‘ ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نئے انویسٹمنٹ ایونٹ فنڈ کا مقصد 35 سائٹس تیار کرنا ہے جن میں تھیٹر اور نمائشیں شامل ہوں گی۔ان جگہوں سے 160,000 ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ثقافت، سیاحت، تفریح اور کھیل کے 4 شعبوں میں ان مخصوص مقامات کو تیار کرنے کے لیے فنڈ کی سرمایہ کاری کا حجم 14 ارب ریال ہے۔ انہوں نے کہا کہ "یہ سرمایہ کاری نجی شعبے کی سرمایہ کاری، مقامی اورغیرمُلکی اداروں سے دستیاب فنانسنگ کے لیے اضافی سرمایہ کاری ہوگی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنی صدارت میں انویسٹمنٹ ایونٹس فنڈ کے آغاز کا اعلان کیا، جس کا مقصد چار امید افزا شعبوں ثقافت، سیاحت، تفریح، اور کھیل اور اہدافی شعبوں میں زیادہ سے زیادہ اثر ڈالنے کے لیے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی تعمیر کے لیے پائیدار انفراسٹرکچر تیار کرنا ہے۔

نایف الرشید نے وضاحت کی کہ ہم فی الحال نجی شعبے کے ساتھ ان منصوبوں میں کچھ شراکت داریوں کو حتمی شکل دینے پر کام کر رہے ہیں اور ان کا اعلان بہت جلد کر دیا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ پرائیویٹ سیکٹرکے ساتھ شراکت داری کے ذریعے مملکت کے پاس بہترین بین الاقوامی معیارات کے مطابق اثاثے ہوں جو بین الاقوامی تقریبات اور واقعات کو سعودی عرب کی طرف راغب کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ مملکت میں ثقافت، سیاحت، تفریح اور کھیل کے چار شعبے ابھر رہے ہیں اور ان کی ترقی کی شرح بہت زیادہ ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان اثاثوں میں 16 تھیٹر، 5 نمائشیں،5 بند ہال اور ریس ٹریکس شامل ہیں۔ ہمارے پاس مملکت میں سرگرمیوں کا ایک ایجنڈا ہے جس میں سعودی عرب میں رواں سال کے دوران متوقع تقریباً 10,000 سرگرمیاں شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں