شام کے وسطی علاقے میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے ایک حملے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔مہلوکین میں زیادہ ترعام شہری ہیں۔
برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ داعش نے ہفتے کے روز صوبہ حمص کے مشرقی شہرپلمائرا کے دیہی علاقے میں قریباً 75 افراد پر اس وقت حملہ کیا جب وہ کھمبیاں (ٹرفلز) اکٹھی کر رہے تھے۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ اس حملے میں ایک خاتون سمیت 10 شہری اورشامی حکومت کا ایک رکن ہلاک ہوا ہے۔