سعودی عرب کی برلن میں 200 سیاحتی پیکیجز کی نمائش
سیاحت میں سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے
سعودی عرب میں سیاحت کی سرکاری ایجنسی ''روح السعودیہ'' نے برلن میں سفر اور سیاحت کی صنعت کے لیے بین الاقوامی نمائش میں 200 سے زیادہ منفرد سیاحتی تجربات اور پیکجز پیش کیے ہیں جو بکنگ کے لیے تیار ہیں۔
نمائش کا آغاز کل منگل کو برلن میں ہوا۔
تین روزہ نمائش میں سعودی ٹورازم اتھارٹی اور 45 سے زائد اہم شراکت کاروں نے شرکت کی۔
سعودی عرب سیاحت کے شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ گزشتہ سال کے اعدادوشمار کے مطابق 93.5 ملین ملکی اور بین الاقوامی دورے کیے گئے، جن میں سیاحتی دورے، عمرہ زائرین اور کاروباری دورے شامل تھے۔
2021 کے مقابلے میں بین الاقوامی زائرین کی تعداد میں 575 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سعودی ٹورازم اتھارٹی کے سی ای او اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر فہد حامد الدین نے بتایا کہ اس سال جنوری میں سعودی عرب میں ریکارڈ تعداد میں بین الاقوامی سیاح آئے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب بین الاقوامی سطح پر سیاحت میں سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، اور سال 2022 میں سیاحوں کے اخراجات کا حجم 2021 سے 93% زیادہ تھا۔
-
خواتین کا عالمی دن: سعودی عرب کی بااختیار خواتین کے لیے چند اہم لمحات
حالیہ برسوں میں سعودی عرب نے خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے ...
بين الاقوامى -
سعودی حکومت کابین الاقوامی کمپنیوں کوالریاض منتقلی کی ترغیب دینے کا نیا پروگرام
سعودی عرب کی حکومت نے ایک نیا پروگرام ترتیب دیا ہے جس کا مقصد بین الاقوامی کمپنیوں ...
بين الاقوامى -
سعودی ولی عہد کا پولش وزیراعظم سے یوکرین جنگ اور تیل کی منڈیوں پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الریاض میں پولینڈ کے وزیر اعظم متیوس ...
بين الاقوامى