شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین میں خشک کھانے کے 10 ہزار سے زائد پیکٹ تقسیم
صدارت عامہ برائے امورحرمین شریفین کی پبلک ریلیشنز، انسٹیٹیوشنل کمیونیکیشن اور کمیونٹی پارٹنرشپس ایجنسی نے جدہ کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ عازمین میں 10,000 سے زیادہ خشک کھانا تقسیم کیا۔
عمرہ زائرین میں کھانے کے یہ پیکٹ صدارت عامہ کے زائرین کی خدمت اور ہرطرح کی سروسز کی فراہمی کے پروگرام کا حصہ ہے۔
جنرل پریزیڈنسی برائے تعلقات عامہ کے انڈر سیکرٹری عادل بن عبید الاحمدی نے کہا کہ ایجنسی رمضان کے بابرکت سیزن کی منصوبہ بندی کے تحت بیرونی مقامات پر واقع اپنے ما تحت محکموں کے کردار کو فعال کرتے ہوئے کام کرتی ہے۔ یہ خیر و برکت کے موسموں میں زائرین اور معتمرین کے سفر میں سہولت فراہم کرنے کے لیے خدمات فراہم کرنے والی پہلی ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلقات عامہ ایجنسی ہمیشہ کام کرتی ہے۔ ہم دوسرے متعلقہ اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ کام کرتے ہیں تاکہ عازمین کو دوسرے مقامات پر سروسز فراہم کی جا سکے۔
الاحمدی نے کہا کہ افطاری اور سحری کے درمیان 10,000 سے زیادہ خشک کھانے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز سے لے کر اب تک تقریباً 12,000 بیگز اور 5,000 قرآن اور کتابچے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔