مسجد حرام میں بچوں کی نگرانی کے لیے ان کے بازو پر باندھا جانے والا بریسلٹ کیا ہے؟
بازو پرباندھا جانے والا کڑا مختلف زبانوں میں "بار کوڈ" کتابچہ پر مشتمل ہوتا ہے جو گم ہونے کی صورت میں بچے کے والدین سے فوری رابطے میں مدد دیتا ہے۔
رمضان المبارک کے عمرہ سیزن اور حج کے ایام میں مسجد حرام میں بڑی عمر کے زائرین کے ساتھ بڑی تعداد میں بچوں کی بھی آمد ہوتی ہے۔ ان مواقع پربہت زیادہ ھجوم کی وجہ سے بچوں کے کھو جانے کا خدشہ رہتا ہے۔ صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے اس کا بھی حل نکال لیا ہے۔
حرم مکی کے ہالوں کے اندر بچوں کے گم ہونے کی احتیاط کے پیش نظر صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی خواتین کی سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات کی ذمہ دار ایجنسی "سوار غرس العطاء‘‘ کےعنوان سے ایک نئی سروس شروع کی ہے۔ یہ ایک بریسلٹ ہوتا ہے جسے بچوں کی کلائی پرباندھا جاتا ہے۔ بچوں کے گم ہونے کی صورت میں وہ بریسلٹ اس کے اقارب اور والدین کے ساتھ رابطے میں مدد کرتا ہے۔
کلائی پربریسلٹ
صدارت عامہ ینگ ویمنز ٹریولرز شعبے کی ڈائریکٹرمریم الاھدل نے بتایا کہ بریسلٹ ایک ایسا کڑا ہے جوحرم شریف میں بچوں کے ہاتھ کی کلائی پر باندھا جاتا ہے جس میں بچے کی شناخت، ڈیٹا اور ایک رابطہ نمبر کی تفصیلات موجود ہوتی ہیں۔ بچے کے کھو جانے کی صورت میں یہ بریسلٹ اس کی حفاظت اور اس کے والدین سے فوری رابطے کا ذریعہ ہوتا ہے۔
اس بریسلٹ میں مختلف زبانوں میں کتابچے کا بار کوڈ بھی شامل ہوتا ہے۔ یہ اقدام مسجد حرام کی تیسری سعودی توسیع "کنگ عبداللہ ایکسپینشن" میں نافذ کیا گیا تھا۔
-
سعودی قیادت کی متحدہ عرب امارات کے صدر کو حالیہ تقرریوں پر مبارکباد
سعودی عرب کے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعرات کو متحدہ عرب ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب نے انڈیا سے جھینگوں کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کر دی
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے انڈیا سے جھینگے کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کر دی ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں 300 سال قدیم تاریخی ’’مسجد الجبیل‘‘ کی بحالی
طائف گورنری کی مسجد ’’سراۃ‘‘ طرز تعمیرپر نادر پتھروں سے بنائی گئی
ایڈیٹر کی پسند