اسرائیل: بن گویر کی سربراہی میں نیشنل گارڈ کے قیام کی منظوری

وزیروں نے بن گویر کی نجی فوج کو فنڈ دینے کے لیے ووٹ دیا ہے: اپوزیشن لیڈر کی کڑی تنقید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی ٹی وی ’’ 24 آئی ‘‘ نے اتوار کو کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے مختلف وزارتوں کے بجٹ کو کم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے تاکہ ’’ نیشنل گارڈ‘‘ فورس قائم کرنے کے لیے ایک بلین شیکل فراہم کیے جا سکیں۔

ویب سائٹ نے کہا ہے کہ یہ اقدام قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر اور وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے مطابق کیا گیا ہے جس کے بدلے میں بن گویر نے نیتن یاہو کی تجویز کردہ عدالتی ترامیم کو منجمد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق بعض وزرا نے اپنی وزارتوں کے بجٹ میں کمی پر افسوس کا اظہار کیا۔ دوسری طرف اخبار ’’ دی ٹائمز آف اسرائیل‘‘ نے بتایا ہے کہ اس فیصلے پر اپوزیشن لیڈر یائر لاپیڈ نے کڑی تنقید کی ہے۔ لاپیڈ نے وزیروں پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے بن گویر کی "نجی فوج" کے طور پر بیان کی جانے والی فورس کی فنانسنگ کی منظوری کے لیے ووٹ دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں