مشتبہ فلسطینی کا تل ابیب کے نزدیک آرمی بیس پر اسرائیلی فوجیوں پر چاقو حملہ، دو زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل کے دارلحکومت تل ابیب کے جنوب میں ایک فوجی بیس کے قریب مشتبہ فلسطینی نے دو اسرائیلی فوجیوں کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا۔ منگل کے روز پیش آنے والا یہ واقعہ گذشتہ ایک برس سے جاری پرتشدد کارروائیوں میں تازہ اضافہ ہے۔

میگان ڈیوڈ ایڈوم پیرا میڈیکل سروسز کے مطابق ایمرجنسی کال سننے والے عملے نے دو افراد کو طبی امداد فراہم کی جنہیں چاقو سے زخم آئے تھے۔ یہ فوجی مرکزی شاہراہ پر تصريفين فوجی بیس کے قریب حملے کا نشانہ بنے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا میں زخمی افراد کی شناخت اسرائیلی فوجیوں کے طور پر کرائی گئی ہے۔ حملہ آور سے متعلق صورت حال واضح نہیں ہو سکی۔

العربیہ کے نامہ نگار نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ آور اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ کار میں سوار تھا۔ کار سے اتر کر اس نے دو افراد کو چھرا گھونپا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں