سعودی عرب کے مغربی علاقے جدہ میں پولیس نے یمن سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے جن الزام ہے کہ وہ معذوری سے دوچار بچوں کو مساجد اور کاروباری مراکز کے باہر گداگری کے مکروہ دھندے کے لیے استعمال کررہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایک مکان اس مقصد کے لیے حاصل کررکھا تھا جہاں سے گداگری کے انتظامات کیے جاتے تھے۔
اس حوالے سے جنرل سکیورٹی نے وضاحت کی کہ گرفتار افراد نے ان کے بیانات سننے کے بعد اعتراف کیا کہ وہ پیشگی منصوبہ بندی کے تحت بھیک مانگنے کا دھندہ کرتے تھے۔ انہوں نے گداگری کے لیے معذور بچوں کا استحصال کرنا شروع کررکھا تھا اور ان کا استعمال کرتے ہوئے عوام سے پیسے بٹورتے تھے اور ان سے رقم وصول کرتے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف ابتدائی تفتیشی عمل مکمل کیا جا رہا ہے اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔
سعودی عرب میں گداگری کی سزا
سعودی عرب میں سرکاری سطح پر گداگری کرنے یا اس مکروہ دہندے کے لیے دوسروں کو استعمال کرنا قابل سزا جرم ہے مملکت میں بھیک مانگنے کی تمام شکلوں کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ بھیک مانگنا،اس کی ترغیب دلانا یا بھکاری کو پناہ اور مدد فراہم کرنے پر چھ ماہ قید اور پچاس ہزار ریال جرمانہ کی سزا ہے۔
📹 | القبض على مجموعة من الأشخاص بمحافظة جدة قاموا باستغلال فئة الأطفال المُعاقين حركياً للتسول أمام الجوامع والمحال التجارية .#لاتعطيهم#معاً_نكافح_التسول pic.twitter.com/gviZFXdYAg
— الأمن العام (@security_gov) April 5, 2023
اس دھندے کو منظم انداز میں ایک گروپ کی شکل میں چلانے پر ایک سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ یا دونوں سزائیں ایک ساتھ دی جا سکتی ہیں۔ غیرسعودی ملزمان کو سزا پوری ہونے کے بعد ملک بدر کیا جائے گا۔
-
سعودی عرب میں 591 سمگلروں سے 264 کلو حشیش اور 22.7 ٹن قات برآمد
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق مملکت کی سکیورٹی فورسز نے ...
بين الاقوامى -
قبلہ اول کے خلاف کھلی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں: سعودی عرب
سعودی عرب نے بدھ کو اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملے، نمازیوں کو زخمی ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب اوریواے ای تنہاخاتون مسافروں کے لیے بہترین ممالک میں سرفہرست
مدینہ منورہ دنیا کا محفوظ ترین شہر، دبئی نے بہترین سیاحتی مقام کے طور پرنیویارک ...
ایڈیٹر کی پسند