اسرائیلی فورسز نے آج منگل کو علی الصبح مغربی کنارے کے جنین پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا جس کے بعد فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نےگذشتہ برس ستمبر میں وادی اردن میں اپنے والد کے ساتھ مل کر ایک آپریشن کے الزام میں ایک نوجوان مہر ترکمان اور چار دیگر افراد کو گرفتار کر لیا۔
اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے گرفتاریوں کے بعد جنین سے خصوصی دستوں کے انخلاء کی تصدیق کی ہے۔
پرانے یروشلم میں العربیہ اور الحدث کے نامہ نگاے نے مغربی گیٹ یہودی آبادکاروں کے دھاووں کی تصدیق کی۔
اسرائیلی فورسز نے یروشلم کے پرانے شہر میں اپنے اقدامات مزید سخت کر دیے۔ نوجوانوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے اور وہاں فجر کی نماز ادا کرنے سے روک دیا گیا جب کہ درجنوں آباد کاروں نے مسجد کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔
پولیس کی طرف سے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان آباد کاروں نے گروپوں میں مسجد اقصیٰ میں دراندازی کی۔پولیس نے فلسطینی نمازیوں کو آباد کاروں کی دراندازی کے راستے سے ہٹا دیا۔
-
سعودی عرب نے جنین میں اسرائیلی فوج کی چھاپامارکارروائی کی مذمت کردی
سعودی عرب نے مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع جنین کے پناہ گزین کیمپ پراسرائیلی فوج کے ...
مشرق وسطی -
مغربی کنارہ:جنین میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں 6 فلسطینی شہید، 11 زخمی
اسرائیلی فوجیوں نے منگل کے روزمقبوضہ مغربی کنارے کے شہرجنین میں ایک چھاپا ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب نے جنین میں اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کردی
سعودی عرب نے فلسطینی قصبے جنین پر اسرائیلی کمانڈوز کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت ...
مشرق وسطی -
جنین کیمپ میں پر اسرائیلی فوج کا حملہ، جھڑپوں میں 8 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج نے کیمپ کو بجلی کی سپلائی منقطع کر دی، قتل عام کیا گیا: ترجمان ...
مشرق وسطی