سعودی عرب میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کئی علاقوں میں نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔ مملکت کے علاقے حفرالباطن میں موسلا دھار بارش کے باعث ایک کالج کی چھت ٹوٹ گئی اور بارش کا پانی گیلری میں داخل ہوگیا۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پربھی پوسٹ کی گئی ہے جس میں کالج کی چھت کو گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حفرالباطن میں شدید بارشوں سے کئی عمارتیں متاثر ہوئی ہیں۔ کل بدھ کو ایک سائنس کالج کی چھت ٹو گئی۔
"یاسمین کمپلیکس" کی کچھ عمارتیں گذشتہ چند دنوں کے دوران حفر الباطن میں ہونے والی شدید بارشوں سے متاثر ہوئیں، جس سے سعودی شہریوں کی تشویش میں اضافہ ہوگیا۔
— E_M_S_S (@EmanSal11848242) April 12, 2023
شدید بارشوں کے باوجود تدریسی سرگرمیاں جاری رہنے پروالدین اورطلبا نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا تھا جس میں تدریسی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
درایں اثناء یونیورسٹی آف حفرالباطن کے سرکاری ترجمان باسم المحمید نے کہا کہ یونیورسٹی اپنے ملازمین اور طلباء کی حفاظت کے لیے کوشاں ہے اور ان کی سلامتی پہلی ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کی عارضی عمارتوں میں سے ایک راہداری میں پانی رساؤ کا پتہ چلا اوراسے بغیر کسی نقصان کے ٹھیک کرلیا گیا۔