سعودی عرب کی وزارت ٹرانسپورٹ نے حال ہی میں خود کار ڈروائیونگ والی برقی گاڑیوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
مملکت کے نائب وزیر ڈاکٹر رمیح الرمیح نےزور دے کر کہا کہ یہ تجربہ جدید نقل و حمل کے طریقوں کو اپنانے کے اقدام کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے، جس کے ذریعے وزارت متعلقہ ٹیکنالوجیز سے لاجسٹک خدمات کے شعبے میں فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نقل و حمل کے نظام کو جدید ٹیکنالوجیز سے آراستہ کرنے کے لیے سمارٹ موبلیٹی حل فراہم کرتا ہے۔ یہ اقدام نقل و حمل کی سہولیات کو بہتر بنانے، حادثات اور اموات کی شرح کو کم کرنے اور ٹرانسپورٹ کے شہروں میں ماحولیات پر منفی اثرات کو کم کرنے کا موثر ذریعہ ثابت ہوگا۔
ڈاکٹر الرمیح کے مطابق خود کار ڈرائیونگ گاڑی پیدل چلنے والوں کے لیے دوستانہ راستے اور ماحول دوست گاڑیاں فراہم کر کے چست نقل و حمل کے تصور کو لاگو کرنے کے علاوہ توانائی کی بچت ، ٹرانسپورٹ کے نظام کی پائیداری اور چارجنگ پورٹس جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کو اپنانے، کمیونٹیز کو مختلف قسم کی نقل و حمل سے جوڑ کر سہولیات کے اندر منتقل ہونے اور عوامی رسائی کے عمل کو آسان بنانے کا سبب بنے گی۔
نقل و حمل کے نائب وزیر نے کہا کہ یہ پہلا تجربہ ہے جس میں ٹرانسپورٹ سسٹم لاجسٹک مراکز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے جس کا مقصد مستقبل میں خود کار گاڑیوں کے نظام، ضوابط اور قانون سازی میں مدد ملے گی۔
-
سعودی عرب میں فلیمنگو کی پرواز نے لوگوں کے دل موہ لیے، ویڈیو وائرل
سعودی عرب میں ریاض کے قریب ’’قا ثرمداء‘‘ پارک کے آسمان پر فلیمنگو کے اڑنے کے ...
ایڈیٹر کی پسند -
ایکسپو 2030 کی میزبانی، ڈومینیکن نے سعودی عرب کی حمایت کر دی
ڈومینیکن ریپبلک نے سعودی عرب کے ایک توسیعی وفد کے دورے کے دوران، جس میں سرکاری ...
بين الاقوامى -
ملیے عالمی سطح پر سعودی عرب کی نمائندگی کا خواب دیکھتی 10 سالہ سعودی شمشیر زن سے
10 سالہ آیہ الجوائی کو فینسنگ یعنی شمشیر زنی سے لگاؤ ان کے دادا سے ورثے میں ملا ...
بين الاقوامى