سعودی عرب: طائف ۔ الباحہ روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ،6 حقیقی بھائی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں طائف اور الباحہ گورنریوں کوملانے والی شاہراہ عام پر آج سوموار کے روز ہونے والے المناک ٹریک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے تمام حقیقی بھائی ہیں۔حادثہ دو گاڑیوں کے ٹکرانے سے ہوا۔

حادثے میں والدین اور دیگر 3 بہن بھائیوں کو تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت میں منتقل کر دیا گیا۔

حادثہ طائف گورنری اور الباحہ علاقے کو ملانے والی سڑک پر پیش آیا ۔دوسری گاڑی کا ڈرائیور جس کی عمر ساٹھ سال کے لگ بھگ ہے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ حادثے میں ایک چار سالہ بچی معجزانہ طورپر مکمل طورپر محفوظ رہی۔

تفصیلات کے مطابق محمد سالم الغامدی نےبتایا کہ : "میرے اہل خانہ کی مدینہ سے الباحہ واپسی کے دوران اور الباحہ اور طائف کو ملانے والی سڑک پر پہنچنے پر ایک دردناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں اس کے 6 بھائی فوت ہوگئے۔ فوت ہونے والے بھائیوں میں سب سے بڑے کی عمر سترہ سال اور سب سے چھوٹے کی اڑہائی سال بتائی جاتی ہے۔ ان کی شناخت ریم، سالم، محمد ، سعود یحییٰ اور حمدان کےناموں سے کی گئی ہے۔ ۔الغامدی نے بتایا کہ ان کے والد، والدہ، دو بیٹیاں ریناد اور منیرہ اور ایک بیٹے سلطان کو طائف کے شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال، کنگ عبدالعزیز سپیشلسٹ ہسپتال اور طائف کے پرنس سلطان ہسپتال میں انتہائی نگہداشت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد کو فوری طبی امداد دینے کے بعد انتہائی نگہداشت سے فارغ کر دیا گیا۔ فوت ہونے والے خاندان کے 6 افراد نے گذشتہ روز عصر کےبعد طائف میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں