العلا کا شمارشمالی سعودی عرب کے تاریخی اور ثقافتی علاقوں میں ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ العلا سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز ہے۔ ان دنوں العلا میں اسکائی فیسٹیول جاری ہے۔ اس فیسٹیول کی سرگرمیوں سعودی عرب کے العلا کے آسمان میں رنگا رنگ غباروں نے فضاء کومزین کردیا۔ بلندی پر اڑنے والے ان غباروں نے چٹانوں کے نقوش، آثار قدیمہ اور تاریخی مقامات کے جمالیاتی حسن کو دو چند کردیا ہے۔
رنگا رنگ غبارے 2023 کے العلا اسکائی فیسٹیول کے دوران دلکش قدرتی خطوں اور شاندار تاریخی مقامات کے خوبصورت ترین مناظر کی عکاسی کرتے ہیں۔
فیسٹیول کے دوران 60 رنگ برنگے غبارے منفرد مناظر خوشگوار یادوں، اور بہت سی نئی تصاویر کے ساتھ غیر معمولی منظر پیش کرتے ہیں۔ مفت بیلون پروازیں اور غبارے کی پروازیں ہر سطح کے مہم جوئی کے لیے موزوں تجربے کے لیے دستیاب ہیں۔
العلا اسکائی فیسٹیول اس سال 26 اپریل کو شروع ہوا اور 13 مئی تک جاری رہے گا۔اس میں بہت سی متاثر کن سرگرمیوں اور تقریبات کے ساتھ ساتھ العلا میں ہیلی کاپٹر یا غبارے کی سیر کے ساتھ دن کے وقت انتہائی حیرت انگیز قدرتی اور تاریخی یادگاروں کا نظارہ کرنے موقع ملے گا۔
-
سعودی عرب میں گرمی کی لہر کا آغاز، اگلے ہفتے گرمیوں کے کپڑے تیار کرنے کا مشورہ
درجہ حرارت مکہ مکرمہ 38، مدینہ منورہ میں 34 سنٹی گریڈ ریکارڈ، فلکیاتی طور پر ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: دن دیہاڑے گاڑی جان بوجھ کر شہری پر دوڑانے کی خوفناک ویڈیو
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک خوفناک ویڈیو بڑے پیمانے پر پھیلائی جارہی ہے جس میں ...
مشرق وسطی -
سوڈان سے 184 سعودیوں سمیت 5 ہزار 197 افراد کو نکال چکے: سعودی عرب
اتوار کے روز 45 سعودیوں اور 88 غیر ملکیوں کو بذریعہ طیارہ جدہ لایا گیا: سعودی ...
مشرق وسطی