سعودی عرب میں گرمی کی لہر کا آغاز، اگلے ہفتے گرمیوں کے کپڑے تیار کرنے کا مشورہ
درجہ حرارت مکہ مکرمہ 38، مدینہ منورہ میں 34 سنٹی گریڈ ریکارڈ، فلکیاتی طور پر گرمیوں کا آغاز 21 جون سے ہوتا
پیر کو موسم اور آب و ہوا کے سعودی محقق عبدالعزیز الحصینی نے اشارہ کیا ہے کہ موسمیات کے مطابق سعودی عرب میں گرمیوں کا موسم یکم جون سے شروع ہوتا ہے۔ تاہم اصل میں یہ 7 جون کو شروع ہوتا ہے۔ عرب میں موسم گرما کی پہلی لہر کے ساتھ ہی گرمیاں شروع ہوتی ہیں۔
فلکیاتی طور پر دیکھا جائے تو ام القری کیلنڈر کے مطابق موسم گرما کا آغاز 21 جون بروز بدھ 3 ذی الحجہ 1444 ہجری کو ہو رہا ہے۔ اس دن سورج کی کرنیں سرطان کے مدار میں داخل ہوتی ہیں۔
الحصینی نے مزید بتایا کہ گرمی کی لہریں ایک ساتھ نہیں آتیں بلکہ بتدریج آتی ہیں۔ گرمیوں کے آغاز سے پہلے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔
ماہر موسمیات حسن کرانی نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے گرمیوں کے کپڑے تیار کرلیں۔ اس وقت موسم موسم بہار اور موسم گرما کے درمیان ابتدائی عبوری مدت کے لیے درمیانی درجہ حرارت کو الوداع کیا جائے گا۔ قومی مرکز برائے موسمیات نے انکشاف کیا کہ الاحساء میں آج سب سے زیادہ درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ مکہ مکرمہ میں 38 سینٹی گریڈ اور مدینہ منورہ میں 34 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
-
سعودی عرب میں گرمی کی لہر کا آغاز، اگلے ہفتے گرمیوں کے کپڑے تیار کرنے کا مشورہ
درجہ حرارت مکہ مکرمہ 38، مدینہ منورہ میں 34 سنٹی گریڈ ریکارڈ، فلکیاتی طور پر ...
مشرق وسطی -
رمضان المبارک: سعودی عرب میں معمول سے زیادہ گرمی اور بارشوں کا امکان
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے رمضان کے مہینے میں سعودی عرب کے بیشتر علاقوں ...
مشرق وسطی -
دیکھیے: سخت گرمی میں سعودی عرب کے کس شہر کی زمین ژالہ باری سے ڈھک گئی؟
سعودی عرب کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے درجہ حرارت میں روز بروز ...
ایڈیٹر کی پسند