مکہ مکرمہ میں مسجدحرام کی طرف پیدل آنے والوں کےلیے"المسیال"روڈ کی تیاری کا کام شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مکہ مکرمہ میں مسجد حرام تک پیدل چلنے والوں کی خدمت کے لیے مقدس دارالحکومت کی میونسپلٹی نے شہر میں "المسیال" روڈ کی ترقی، بہتری اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ایک پراجیکٹ پر عمل درآمد شروع کیا ہے۔ اس سڑک کی تیاری اعلی ترین تکنیکی اور انجینئرنگ معیارات کے مطابق شروع کی گئی ہےجس کا مقصد مسجد حرام تک پیدل آنے والے زائرین اور نمازیوں کو بہتر سہولیات اور خدمات فراہم کرنا ہے۔

مکہ معطمہ سیکرٹریٹ کے محکمہ بیوٹیفیکیشن اینڈ ہیومنائزیشن نے رائل کمیشن برائے مقدس شہر مکہ اور مقدس مقامات کے تعاون سے اس منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ منصوبہ ایک ماہ کے اندر مکمل ہوجائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ المسیال روڈ المسفلہ کے علاقے کے بہت سے محلوں اور کالونیوں کو ملانے والی ایک بڑی شریان ہے اور یہ ایک اہم سڑک ہے کیونکہ یہ مسجد حرام کی طرف جاتی ہے۔ اس منصوبے سےپیدل مسجد حرام تک پہنچنے والوں کو نئی سہولیات ملیں گی۔

منصوبے کا کل رقبہ تقریباً 6000 مربع میٹر ہے، جو صنعتی گرینائٹ سے ڈھکا جائے گا۔ المسیال اسٹریٹ کی لمبائی جس پر عمل درآمد کیا جائے گا 171 میٹر ہے۔ سڑک کے اطراف میں بہت سے درخت، اسمارٹ لائٹنگ یونٹس اور کھمبے، لاؤڈ سپیکر، گراؤنڈ لائٹنگ، اور دیگر سجاوٹ کے دیگر آلات نصب کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں