سعودی عرب میں ’کچھوے‘ کی شکل کی چٹانیں عوام کی توجہ کا مرکز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع تاریخی شہر العلاء میں کچھوے کی شکل کی چٹانوں نے دیکھنے والوں کو حیران کررکھا ہے۔

سعودی فوٹوگرافر توفیق البلوی نے ان چٹانوں کی تصاویر کوکیمرے کی مدد سے سوشل میڈیا کی زینت بنایا ہے۔ ان تصاویر کو دیکھ کرلگتا ہے کہ یہ دیو ہیکل کچھوے ہیں۔ یہ مناظر العلا کے جبل الفیل میں دیکھے گئے ہیں جنہیں ارضیاتی عجوبہ قرار دیا جاتا ہے۔

ان چٹانوں کی شکلوں کے بارے میں فوٹوگرافر توفیق البلوی نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "میں العلا میں فوٹوگرافی اور ایکسپلوریشن کے دورے پرتھا۔ غبارے کے لانچ کے وقت میں اپنے راستے سے گذرا اور اس وقت آسمان میں اڑتے غباروں کی نظر نے مجھے اپنی طرف متوجہ کیا۔ اس کے نیچے ایک خوبصورت چٹان کی شکل دیکھنے کو ملی۔

البلوی نے مزید کہا کہ اس وقت میں عمودی شاٹ کے ذریعے اپنے میں کیمرے سے حیرت انگیز منظرکو دستاویزی شکل دینا چاہتا تھا۔ اس دوران کیمرے میں کچھ ایسے مناظربھی محفوظ ہوگئے جنہیں دیکھ کرلگتا تھا کہ یہ پتھر نہیں بلکہ کچھویں ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ العلا پہاڑ خوبصورت اور حیرت انگیز چٹانوں کی شکلوں سے مالا مال ہے۔ چٹانوں پریہ شکلیں موسمی عوامل کی وجہ سے بنتی ہیں۔ پہاڑوں میں تراشے گئے پتھریلے حصے العلا کی عظیم تاریخ میں سب سے اہم خصوصیت ہیں جن کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے۔

العلا پہاڑ "الغرامیل" کے مقام کے لیے بھی مشہور ہیں، جسے العلا میں نایاب اور سب سے خوبصورت قدرتی چٹان کی شکلوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں