پولیس سٹیشن پر فائرنگ میں حصہ لینے والے سعودی کو پھانسی دیدی گئی

انور بن جعفر بن مہدی العلوی نے متعدد مطلوب افراد کے ساتھ ملکر پولیس سٹیشن پر فائرنگ کی ، ایک ملزم کو چھپایا اور پناہ دی تھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں مجرموں میں سے ایک ’’انور بن جعفر بن مہدی العلوی ‘‘ کو بطور تعزیر سزائے موت کے نفاذ کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا۔ انور نے سیکورٹی کے مطلوب افراد کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ مل کر

پولیس سٹیشن میں فائرنگ کی کارروائی میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے ایک مطلوب شخص کو چھپا کر مدد فراہم کی ، اسے پناہ دی، اس کے لیے راستہ صاف کیا اور اسلحہ اور گولہ بارود رکھنے کا جرم کیا تھا۔

خصوصی فوجداری عدالت میں انور بن جعفر کے خاندان کے خلاف دستاویز پیش کی گئیں۔ ان دستاویز میں انور کے جرم کو ثابت کیا گیا تھا۔ عدالت نے انور کو سزائے موت کا فیصلہ سنایا۔

سعودی وزارت داخلہ نے بتایا کہ آج منگل 9 مئی 2023 اور 19 شوال 1444 کو مشرقی علاقے دمام میں انور کی سزائے موت پر عمل کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں