سعودی عرب کی فضائی کمپنی اورمشرق وسطی میں کم لاگت والی ایئر لائن نے اعلان کیا ہے کہ اسے تین ایئربس A330 اور دو نئے A320neo طیارے موصول ہوئے ہیں۔ یہ طیارےان 19 نئے طیاروں کی کھیپ کا حصہ ہیں جو سال 2023ء کے دوران موصول ہونے والے ہیں۔ ایئربس سے 120 طیاروں کی خریداری کا آرڈر جس کی مالیت 10 بلین ڈالر سے زیادہ ہے کچھ عرصہ قبل دیا گیا تھا۔ یہ خطے کا ایئربس طیاروں کی خریداری کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا سودا ہے۔
‘فلائی الناس’ کے موجودہ کے بیڑے کا حجم بڑھ کر 48 طیاروں تک پہنچ گیا۔ کمپنی نے اپنے طیاروں کی تعداد میں تقریباً دو سال میں 84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔ سال 2021 کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کے پاس 26 طیاروں کے تھے۔
سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی ‘ ایس پی اے’ کی رپورٹ جو العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطالعے سے گذری میں بتایا گیا ہے کہ یہ تینوں طیارے ریاض اور جدہ پہنچے جہاں دو نئے A320neo طیارے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے۔ جب کہ A330 طیارہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا۔
اس موقع پر ‘فلائی ناس’ کے ’سی ای او’ اور منیجنگ ڈائریکٹر بندر المھنا نے تصدیق کی کہ کمپنی نے اپنے آپریشنز اور فلیٹ سائز میں غیر معمولی نمو ریکارڈ کی ہے۔ فلائی ناس نے 26 ماہ کے دوران 22 طیارے شامل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ ہم دنیا کو ‘‘سعودی عرب سے جوڑتے ہیں" کےسلوگن کے تحت اس وقت فلائی ناس 165 ملکوں میں اپنے فلائٹ آپریشن چلا رہی ہے۔
المھنا نےکہا کہ تین طیاروں کی فراہمی سفر اور سیاحت کے شعبے کی بحالی کے پروگرام سے ہم آہنگ ہے۔
فلائی ناس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نےکہا کہ کمپنی 250 نئے طیاروں کا آرڈر دینے کی تیاری کررہی ہے تاکہ سعودی ایئر کیریئر مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی سب سے کم لاگت والی ایئرلائن ہو، جو اس کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی۔
-
سعودی عرب:منشیات رکھنے اور استعمال پر18 افراد کومجموعی طور پر80 سال قید کی سزا
سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں ایک عدالت نے 17 سعودی شہریوں اورایک شامی باشندے کو ...
بين الاقوامى -
پاکستان کا سوڈان میں قیام امن کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کا خیر مقدم
حکومت پاکستان نے سوڈان میں قیام امن کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ...
پاكستان -
سعودی شاہ سلمان کی بشارالاسد کوعرب لیگ کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت
سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شام کے صدربشارالاسد کو اگلے ہفتے ...
مشرق وسطی