غزہ سے داغے گئے راکٹ سے اسرائیلی شہر رحوفوت میں ایک شخص ہلاک، پانچ زخمی
غزہ کی پٹی سے داغے گئے ایک راکٹ سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے نزدیک واقع شہر رحوفوت میں ایک شخص ہلاک اورپانچ زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیل کی میگن ڈیوڈ ایڈوم میڈیکل سروس کا کہنا ہے کہ راکٹ تل ابیب سے بیس کلومیٹر دور واقع شہر رحوفوت میں ایک چارمنزلہ اپارٹمنٹ عمارت پرگرا تھااور اس حملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔