مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیات اور جیو فزیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر جاد القاضی نے بتایا ہے کہ ان کے ادارے کی سن ریسرچ لیبارٹری کے فلکیاتی حسابات کے مطابق موجودہ ہجری سال 1444ھ میں ذی القعدہ کا مہینا اگلے اتوار کوشروع ہوگا۔یہ مہینا 29 دن کا ہوسکتا ہے۔ اس صورت میں عید الاضحیٰ 27 جون کو ہوگی۔
القاضی نے ایک بیان میں نشان دہی کی کہ ذی القعدہ کے مہینے کا چاند قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق 29 شوال جمعہ شام پانچ بج کر 54 منٹ پر 19 مئی کو دیکھے جانے کا امکان ہے۔ تاہم بعض عرب اور اسلامی ممالک میں غروب آفتاب کے بعد نیا ہلال ابھی پیدا نہیں ہوا ہو گا۔
انھوں نے وضاحت کی کہ چاند (پرانا ہلال) مکہ المکرمہ میں غروب آفتاب سے 3 منٹ پہلے غروب ہو جائے گا جبکہ قاہرہ میں نیا چاند غروب آفتاب کے ایک منٹ بعد رہے گا۔
القاضی نے بیان کیا کہ مصر کے گورنریوں قنا، خارجہ، سوہاج، الطور، سینٹ کیتھرین اور طابا میں چاند اور سورج دونوں ایک ساتھ غروب ہوں گے، حلائب، توشکہ اور اسوان میں چاند سورج سے ایک یا دو منٹ پہلے غروب ہوگا۔ اسی طرح سلوم، اسکندریہ، بورسعید، طنطا، فیوم اور اسیوط میں غروب آفتاب سے ایک سے تین منٹ بعد غروب ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں میں، چاند اس دن (دیکھنے کے دن) غروب آفتاب سے پہلے (1 سے 18 منٹ) تک کے وقفوں کے لیے غروب ہو جائے گا، جب کہ ان میں سے کچھ میں غروب آفتاب کے بعد 1 سے9 کے وقفے کےدرمیان رہے گا۔
-
ایم بی سی لاؤڈ ایف ایم: سعودی عرب میں پہلے انگریزی ریڈیو اسٹیشن کا آغاز
سعودی عرب میں انگریزی زبان کے پہلے مغربی تجارتی ریڈیو اسٹیشن کا آغاز کر دیا گیاایم ...
مشرق وسطی -
مقامی عازمین حج کو کرونا وائرس سمیت دیگر ویکسینز لگوانا ہوں گی: سعودی محکمہ صحت
سعودی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ داخلی عازمین حج کو رواں سال تین ویکسینز لگوانا ہوں ...
بين الاقوامى -
حج انتظامات، آج سے سعودیوں کے بغیر اجازت مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی
سعودی جنرل سیکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ حج کو ریگولیٹ کرنے والی ہدایات پر عمل کرتے ...
مشرق وسطی