فلسطینی صدر نے ’نکبہ‘ کا غم مصری فنکار محمد رمضان کے ساتھ تصاویر بنوا کر غلط کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دنیا بھر میں فلسطینی قیام اسرائیل’نکبہ‘یا ’قیامت کبری‘کے صدمے کو اسرائیلی مظالم کی مذمت میں ریلیاں اور پروگرام منعقد کر کے کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن فلسطینی صدر محمود عباس نے یوم نکبہ کے 75 سال مکمل ہونے کی غمناک یاد کا غم مصر کے معروف اداکار محمد رمضان کے ساتھ تصاویر اتروا کر غلط کیا۔

اس بے حسی کا مظاہرہ گذشتہ روز [پیر] کو نیویارک میں فلسطینی صدر محمود عباس کی محمد رمضان کے دوران ملاقات کے موقع پر دیکھنے میں آیا۔ اس کے دوران لی گئیں متعدد تصاویر جنہیں عرب میڈیا پر شائع کیا گیا لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

فن کار نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ان تصاویر کو شیئر کیا تھا جس کے 22 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔

رمضان نے لکھا: "مجھے جناب صدر محمود عباس، ابو مازن، بے حد پیاری ریاست فلسطین کے صدر سے ملنے کا اعزاز حاصل ہوا۔" صارفین کی بڑی تعداد ان تصاویر کو شیئر کرتی رہی۔

یہ ملاقات فلسطینی نکبہ کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر ہوئی، اس سال کی سرگرمیوں کا آغاز اقوام متحدہ کے صدر دفتر نیویارک میں، ریاست فلسطین کے صدر محمود عباس کی شرکت کے ساتھ کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں