امریکہ نے کن شرائط پر صدام حسین کو عام معافی کی پیشکش کی تھی، وکیل نے بتا دیا
صدام حسین کو پھانسی دیے ہوئے 20 سال گزر چکے ہیں تاہم اب بھی ان کی گرفتاری اور مقدمہ کے حوالے سے بہت کچھ پردہ راز میں ہے۔
صدام حسین کے دفاع کے سابق سربراہ ڈاکٹر خلیل الدلیمی نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح امریکہ نے سابق عراقی صدر کو گرفتار کرنے کے اصرار کے باوجود کچھ شرائط پر انہیں عام عافی کی پیشکش کی تھی۔
خلیل الدلیمی نے ‘‘العربیہ’’ پر سیاسی یادداشت کے پروگرام کے ایک حصے کے اندر وضاحت کی کہ امریکیوں نے صدام کے ساتھ بات چیت کی اور تجویز پیش کی کہ وہ اپنی طرف سے کسی کو عراقی جمہوریہ کا نائب صدر مقرر کرنے کے لیے نامزد کریں لیکن اس کے پاس بڑے اختیارات نہ ہوں۔ ایسا کرنے پر صدام حسین کو معافی کی پیش کش کی گئی تھی۔
انہوں نے یہ شرط بھی رکھی کہ وہ فلوجہ میں امریکی افواج کے خلاف لڑنا چھوڑ دیں۔
انہوں نے صدام حسین کو رہائی کے بعد ملک چھوڑنے کے لیے کہا، لیکن صدام نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا، الدلیمی نے تصدیق کی کہ صدام حسین نے خود یہ شرائط مجھے بتائی تھیں۔
الدلیمی نے اپنی صدام حسین سے پہلی ملاقات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ مجھے شروع سے ہی شک تھا کہ ان سے ملنے والا شخص صدام حسین کے مشابہ ہوگا حقیقی صدام حسین نہیں ہوگا کیونکہ بتایا گیا تھا کہ سابق صدر کی ذاتی حفاظت کے لیے 40 سے زیادہ اسی طرح کے لوگوں کو استعمال کیا گیا ہے۔ لیکن ان سے بات کرنے کے بعد مجھے یقین ہوگیا کہ وہ حقیقی صدام حسین تھے۔
انہوں نے کہا پہلے تو میں نے سوچا کہ مجھے مخاطب کرنے والا صدام سے ملتا جلتا ہے۔ گرفتاری اور نفسیاتی اور جسمانی اذیت کی وجہ سے ان کی حالت بدلی ہوئی تھی ۔ بعد میں کچھ واقعات سنانے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ وہ صدام حسین ہی ہیں۔
یاد رہے امریکی صدر جارج بش نے 20 مارچ 2003 کو "آپریشن عراقی فریڈم" کے نام سے ایک آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور 150 ہزار امریکی فوجیوں اور 40 ہزار برطانوی فوجیوں کے ساتھ عراق پر حملہ کردیا گیا تھا۔
-
صدام کی پھانسی میں 35 منٹ لگے، سابق عراقی جج کے لرزہ خیز انکشافات
عراق کے ایک سابق جج نے مصلوب صدر صدام حسین کی پھانسی کے بارے میں چونکا دینے والے ...
مشرق وسطی -
پھانسی صدام حسین کے بھائی کے پوتے کی منتظر، لبنان نے عراق کے حوالے کر دیا
لبنان نے جمعہ کے روز سابق عراقی صدر صدام حسین کے بھائی کے پوتے عبداللہ یاسر ...
مشرق وسطی -
صدام حسین کی پھانسی کو 12 سال گزرنے پر بیٹی رغد کا پیغام
عراق کے سابق صدر صدام حسین کی بیٹی رغد نے اپنے والد کو موت کے گھاٹ اتارے جانے کے ...
مشرق وسطی -
صدام حسین کی پھانسی سے قبل آخری لمحات کی نئی دل چسپ تفصیلات
عراق کے سابق صدر صدام حسین کی پھانسی کی کارروائی کی نگرانی کرنے والے فوجی کی جانب ...
مشرق وسطی -
سابق عراقی صدر صدام حسین کو پھانسی دینے والا ایک 'جلاد' قتل
صیف المالکی کو یوسفیہ میں بین الاقوامی شاہراہ پرگولیاں ماری گئیں
مشرق وسطی