اوپیک پلس کیساتھ تعاون تیل کی منڈیوں کو مستحکم کرنے کا سنگ بنیاد ہے: سعودی عرب
توانائی کے شعبوں میں عرب ملکوں کے ساتھ تعاون ہماری عرب گہرائی میں دلچسپی کا اظہار ہے: سعودی وزیر توانائی
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ توانائی کے شعبے میں عرب ملکوں کے ساتھ تعاون سعودی عرب کی عرب گہرائیوں میں دلچسپی کا ایک لازمی حصہ ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ تعاون مشترکہ عرب ایکشن اور بہت سے منصوبوں، پروگراموں اور اقدامات کے ساتھ مربوط ہے۔
سعودی توانائی کے وزیر نے بین الاقوامی سطح پر اوپیک ملکوں کے ساتھ سعودی عرب کی ہم آہنگی کے وجود کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ وہ ممالک ہیں جن میں اوپیک اور متعدد عرب ملکوں سمیت باہر سے تیل پیدا کرنے والے ممالک شامل ہیں۔
اوپیک پلس ملکوں کے ساتھ ہم آہنگی تیل کی عالمی منڈیوں کے استحکام کو بڑھانے اور ان کے توازن کو برقرار رکھنے اور تیل کی سپلائی کو تحفظ فراہم کرنے کی کوششوں کا سنگ بنیاد ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ سعودی عرب نے توانائی کے شعبے میں متعدد عرب ملکوں کے ساتھ مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں ۔ ان ملکوں میں مصر، سلطنت عمان، اردن اور عراق شامل ہیں۔ اس کا مقصد بجلی اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانا ہے۔ ان شعبوں میں صاف ہائیڈروجن، تیل اور گیس، پیٹرو کیمیکلاور دیگر متعلقہ شعبے شامل ہیں۔
انہوں نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب اور عرب ممالک کے درمیان برقی رابطوں کے منصوبے بھی ہیں کیونکہ مملکت خلیجی ریاستوں اور خلیجی ملکوں سے جڑی ہوئی ہے۔ سعودی عرب اور عراق، اردن اور مصر کے درمیان بھی براہ راست انٹر کنکشن کے منصوبے چل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کا مقصد آپس میں جڑے ہوئے قومی نیٹ ورکس کی حفاظت، ان کی کارکردگی کو بڑھانا، قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے اندراج کو جذب کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا اور برقی توانائی کے تبادلے اور گزرنے کے لیے ایک علاقائی تجارتی منڈی تشکیل دینا ہے۔
توانائی کے وزیر نے تصدیق کی کہ برادر عرب ممالک کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون کے حوالے سے سعودی عرب مسلسل رابطوں میں ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جدہ میں منعقد ہونے والی عرب سربراہی کانفرنس تمام شعبوں میں عرب ملکوں کے درمیان تعاون، انضمام اور ہم آہنگی کے لیے ایک موثر آغاز کا موقع فراہم کرے گی۔
-
سعودی عرب کا اوپیک پلس کے تحت یومیہ تیل پیداواربڑھانے کا فیصلہ کیسے ہوا؟
ایم بی سی کے ٹی وی شو میں سعودی عرب کی روس کے ساتھ 2020 کی تیل جنگ کی جھلکیاں
بين الاقوامى -
سعودی عرب ،اوپیک پلس کی تیل پیداوارمیں کٹوتی کے بعدقیمتوں میں قریباً6 فی صد اضافہ
سعودی عرب کی قیادت میں تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی جانب سے یومیہ دس لاکھ بیرل ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب،یواے ای اوراوپیک پلس کے دیگر ممالک کا تیل پیداوارمیں کٹوتی کا اعلان
سعودی عرب اور اوپیک پلس میں شامل دیگر تیل پیداکنندگان نے اتوار کے روز رضاکارانہ ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب اور روس کی اوپیک پلس کے فیصلے کی پھر تائید
سعودی وزیرتوانائی اور روسی نائب وزیر اعظم کی ملاقات، یومیہ 2 ملین بیرل پیدوار میں ...
بين الاقوامى -
اوپیک پلس فیصلے کی بھرپور پاسداری کی جائے گی: سعودی عرب اور عراق کا اظہار عزم
ضرورت پڑی تو عالمی منڈیوں میں توازن کے لیے دیگر اقدامات بھی کئے جا سکتے: سعودی اور ...
مشرق وسطی