لبنانی فوج نے شمال مشرقی قصبہ دیرعمار سے القاعدہ کے اہم رہنما کو گرفتار کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لبنانی فوج نے شمال مشرقی قصبہ دیر عمار سے القاعدہ کے اہم رہنما کو گرفتار کرلیا
https://ara.tv/wbnmj

،ایجنسیاں العربیہ ڈاٹ نیٹ

لبنانی فوج نے ہفتے کے روز طرابلس شہر کے شمال مشرق میں واقع قصبہ دیر عمار سے القاعدہ کے ایک اہم رہنما کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی ہے۔

لبنانی فوج نے گرفتار شخص کی شناخت صرف "ٹی ایم" کے مخفف سے کی ہے اور ایک بیان میں کہا کہ اس کی گرفتاری جمعہ کو عمل میں لائی گئی تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹی ایم القاعدہ کے اہم ترین رہ نماؤں میں سے ایک ہے اور لبنان میں اس جنگجو گروپ کے سیلوں کا بانی ہے۔

اس میں القاعدہ سے متاثر ایک عسکریت پسند گروپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس نے دہشت گرد تنظیم فتح الاسلام کے قیام میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ یہ جنگجو تنظیم ایک دہائی قبل لبنان میں سرگرم ہوا کرتی تھی۔

لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان کے شمال میں واقع فلسطینیوں کے ایک پناہ گزین کیمپ میں فوج اور فتح الاسلام کے درمیان شدید لڑائی کے بعد 2007 کے آخر میں ٹی ایم منظرعام سے غائب گیا تھا۔

فوج نے مزید کہا کہ اس کے بعد وہ داعش اور شامی عسکریت پسند گروپ النصرہ محاذ کے عروج کے بعد دوبارہ منظرعام پرآ گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں