کرک میں اردنی ولی عہد شہزادہ حسین کی رسم حناء

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم کی سعودی عرب میں رجوہ آل السیف کے ساتھ شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں کرک کے علاقے النقع میں رسم حناء کا انعقاد کیا گیا۔ خیال رہے کہ شہزادہ حسین یکم جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہے ہیں۔

جنوبی اردن کے شہر الکرک میں غور الصافی کے گاؤں النقع میں اردنی ولی عہد کی شادی کی تقریبات کی گہما گہمی دیکھی گئی۔

چند روز قبل شاہ حسین بن طلال رائل آرمرڈ بریگیڈ/40، جو کہ مرکزی فوجی علاقے کی فورسززمیں سے ایک ہے نے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ دوم کی آنے والی شادی کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی۔ شہزادہ حسین رائل آرمرڈ بٹالین/2 میں اسسٹنٹ کمپنی کمانڈر کے عہدے پر فائز ہیں۔

اردنی ولی عہد، ان کے ساتھی افسران، نان کمیشنڈ افسران اور سپاہیوں نے شہزادہ ہاشم بن عبداللہ دوم کی موجودگی میں ان کی شادی کے جشن کی تقریب میں شرکت کی۔

ولی عہد کی شادی عمان کے زہران پیلس میں ہونے والی ہے، جو دارالحکومت میں بنائے گئے قدیم ترین محلوں میں سے ایک ہے۔ یہ محل کئی وی آئی پی شخصیات کی شادیوں کے لیے مشہور ہے۔ شاہ عبداللہ دوم اور ان کے والد شاہ حسین بن طلال کی شادی کی تقریبات بھی اسی محل میں ہوئی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں