عازمین حج کی خدمت کے لیے ’’ الحرمین ‘‘ اور ’’ المشاعر‘‘ ٹرینیں تیار ہیں: سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ریلویز نے اس سال حج سیزن 1444 ہجری میں ضیوف الرحمٰن کو آسانی کے ساتھ پہنچانے کے لیے "الحرمین ایکسپریس" ٹرین اور "المشاعر المقدسۃ" ٹرین کی تیاری کا اعلان کردیا۔

سعودی ریلویز نے الحرمین ایکسپریس ٹرین پر ہموار نقل و حرکت کے ذریعے حجاج کے تجربے کو بہتر بنانے میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔ سعودی ریلویز نے بتایا کہ الحرمین ایکسپریس کو دنیا کی دس تیز ترین ٹرینوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ یہ ٹرین مسجد حرام اور مسجد نبوی کو آپس میں جوڑتی ہے۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ساتھ جدہ پر بھی سٹاپ کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ المشاعر ٹرین کی تیاری میں استعمال حفاظتی اور اعلیٰ ترین معیارات کو استعمال کیا گیا ہے۔ اس ٹرین کی جانچ مکمل کرلی گئی ہے تاکہ ذوالحج کے ساتویں دن سے شروع ہونے والے اس کے آپریشن کو بہتر طور پر بروئے کار لایا جا سکے۔ اس کا یہ آپریشن ایام تشریق کے اختتام یعنی 13 ذو الحج تک جاری رہے گا۔ توقع ہے کہ مقدس مقامات کی ٹرین دو ہزار سے زائد سفر کرے گی۔ عرفات، مزدلفہ سمیت یہ ٹرین 9 سٹینشوں کے درمیان ضیوف الرحمن کی منتقلی کا کام انجام دے گی۔ اس آپریشن میں 17 ٹرینیں حصہ لیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں