تین اسرائیلی فوجیوں کو قتل کرنے والا مصری فوجی کون ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر اور اسرائیل کی سرحد پر دو روز قبل ہونے والی فائرنگ کے نتیجے تین اسرائیلی فوجیوں کے قاتل مصری فوجی کے بارے میں مزید تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں۔

العربیہ کے مطابق 24 سالہ مصری سرحدی محافظ محمد صلاح ابرہیم مصر کے علاقے عین الشمس کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں جان گنوانے والے مصری فوجی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کی مدت ملازمت جلد ختم ہونے والی تھی۔

محمد ابراہیم صلاح کی نجی زندگی کے بارے میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق اسے سیاحت، مصوری اور کتب بینی کا شوق تھا۔

اتوار کو اسرائیل نے اپنے تینوں فوجیوں کی آخری رسومات ادا کر دیں۔ ان تینوں کو ہفتہ کے روز مصری فوجی نے ہلاک کر دیا تھا۔

مصری فوجی سمگلروں کا تعاقب کرتے ہوئے اسرائیلی سرحد میں داخل ہو گیا تھا۔ فائرنگ کے تبادلہ میں مصری فوجی بھی جان سے مارا گیا۔

اتوار کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے تین اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کو ’’دہشت گردی‘‘ قرار دیتے ہوئے قاہرہ سے مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں