سکولوں میں فارمولا ون پروگرام سے 3 سعودی ٹیمیں عالمی ریس کے لیے منتخب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں سکولوں میں فارمولا ون پروگرام میں حصہ لینے والی 3 ٹیمیں مقامی مقابلے کے کئی راؤنڈز کے بعد سنگاپور میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی مقابلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

سعودی عرب میں سکولوں کی سطح پر فارمولا ون پروگرام کنگ عبدالعزیز سنٹر فار ورلڈ کلچر ’’ اثراء ‘‘ کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا۔ سعودی عرب کے 5 شہروں کے 50 سکولوں کے 200 طلبہ نے اس پروگرام میں شرکت کی تھی۔ جمعہ کی شام کو اس پروگرام کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں بتایا گیا کہ بین الاقوامی فارمولہ ون معیارات کے مطابق طلبہ کو تیار کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی فارمولا ون ریس میں دنیا بھر کے 55 سے زیادہ ملک مقابلہ کریں گے۔

سینٹر کے ڈائریکٹر عبداللہ الراشد نے تقریب کا آغاز طلبہ اور تمام حاضرین سے کی گئی تقریر کے ساتھ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’اثراء‘‘ بین الاقوامی فورمز میں شرکت کے لیے پرجوش طلبہ کی پھرپور حمایت کرتا ہے تاکہ انہیں بین الاقوامی فورمز پر وطن کا پرچم بلند کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔

الراشد نے سکولوں میں فارمولہ ون پروگرام کے مراحل کی وضاحت کی اور کہا ہم سلطنت کے بیٹوں اور بیٹیوں پر بہت زیادہ اعتماد کرتے ہیں کہ وہ اثراء سرکٹ سے کاروں کی ڈیزائننگ، مینوفیکچرنگ، مارکیٹنگ اور ڈرائیونگ سے متعلق بہترین کارکردگی پیش کریں۔ تقریب میں بین الاقوامی فارمولا ون ریس میں شرکت کے لیے منتخب ہونے والی تین ٹیموں کا اعلان کیا گیا۔ یہ ٹیمیں ستمبر 2023 میں سعودی عرب سے روانہ ہوں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں