ریاض پولیس نے سماجی روابط کی ویب گاہوں میں سے ایک پر آڈیو پیغام کے ذریعہ ایک سعودی علاقے کے متعلق توہین آمیز کلمات کہنے اور قبائلی تنازعات کو ہوا دینے والا مواد شائع کرکے امن عامہ کو خراب کرنے کے الزام میں ایک شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ باقاعدہ کارروائی کرکے اس شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔
پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے مذکورہ شخص کی گرفتاری کا حکم دیا۔ پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ یہ فیصلہ پارلیمانی مانیٹرنگ سینٹر کی طرف سے بدسلوکی اور فرقہ وارانہ امتیاز کے واقعے کے حوالے سے جمع کرائے گئے بیان کی بنیاد پر جاری کیا گیا تھا۔ یہ شہری مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نفرت آمیز مواد مسلسل شائع کر رہا تھا۔
باقاعدہ قانونی طریقہ کار مکمل کرکے اس شخص کو مجاز عدالت بھیجنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پبلک پراسیکیوشن ہر اس چیز کی نگرانی کرتا ہے جس سے قومی یکجہتی اور سماجی امن کو نقصان پہنچتا ہو۔ ایسے مواد کو شائع کرنے والے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر زیادہ سے زیادہ سزائیں دلائی جاتی ہیں۔