حج سیزن

حج:مکہ مکرمہ کےبازاروں میں پھلوں اورسبزیوں کی مقداربڑھادی گئی،ماحول کی حفاظت کاانتظام

مکہ مکرمہ ریجن برانچ میں بازاروں اور مذبح خانوں کی سخت نگرانی کے لیے دورے کیے جاتے ہیں: عہدیدار وزارت ماحولیات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

حج کی تیاری کے سلسلے میں مکہ مکرمہ کے بازاروں میں پھلوں اور سبزبوں کی مقدار بڑھا دی گئی ہے۔ اسی طرح مکہ مکرمہ میں بہتر ماحول اور صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کے لیے کوششوں کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ ریجن میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی ذیلی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر ماجد الخلیف نے انکشاف کیا کہ وزارت اور متعلقہ حکام مثبت رویے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے غذائی تحفظ کے حصول میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ اس حوالے سے کھانے کے فضلے کے خطرات سے بچنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پھلوں اور سبزیوں کی مارکیٹوں اور مذبح خانوں کی نگرانی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

ماجد الخلیف نے اس بات پر زور دیا کہ تمام غذائی مصنوعات شہریوں کی پہنچ میں ہیں۔ سبزیوں اور پھلوں کی مملکت کے اندر اور باہر سے مکہ مکرمہ کے علاقے میں مرکزی منڈیوں میں آمد جاری ہے۔ زرعی فصلوں کے حجم میں اضافہ ہوگیا ہے۔ حج سیزن میں طلب میں متوقع اضافہ کے پیش نظر رسد کو بھی پورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ماجد نے واضح کیا کہ مکہ مکرمہ ریجن میں متعدد سرکاری اداروں پر مشتمل کمیٹی منڈیوں اور مذبح خانوں کے محکمہ کے ساتھ مل کر پھل اور سبزی منڈی اور مذبح خانوں کی بھرپور نگرانی کر رہی ہے۔ مختلف مقامات کی تزئین کی جارہی۔ منفی رجحانات کو ختم کیا جارہا اور گلیوں میں دکانداروں کو بے ترتیب سٹالز لگانے سے بھی روکا جا رہا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ روزانہ کی بنیاد پر منڈیوں اور مذبح خانوں کے دورے کیے جاتے ہیں۔ یہ دورے وزارت کے دفاتر کے مانیٹر اس لیے کرتے ہیں تاکہ سخت نگرانی یقینی بنائی جا سکے۔ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ سبزیاں براہ راست زمین پر نہ رکھی جائیں اور مناسب پیلیٹس کے ذریعے مصنوعات کو زمین سے اٹھایا جائے۔ الیکٹرانک سیلز آؤٹ لیٹس کو یقینی بنانے کے لیے، سٹریٹ وینڈرز کے داخلے کو روکنے کے لیے نیز ریذیڈنسی سسٹم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے داخلے کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں