سعودی عرب نے پیر کو برطانیہ، امریکہ، شینگن کے ویزا والے مسافروں اور ان ملکوں کے مستقل رہائشیوں کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کے اقدامات کے طور پر نئے فوری ای ویزا کے اختیارات کا اعلان کردیا۔ اب یہ مسافر وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے ذریعے فوری ای ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ واضح رہے شینگن ایریا میں یورپی یونین کے 23 ملکوں سمیت 27 ممالک شامل ہوتے ہیں۔
ویزا کے تازہ ترین اقدامات 2030 تک سالانہ 100 ملین افراد کے سعودی عرب کے سفر کے ہدف تک پہنچنے کا ایک حصہ ہیں۔ سعودی عرب نے یہ ہدف ’’ ویژن 2030‘‘ کے تحت طے کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق 2019 میں سیاحت کے لیے کھلنے کے بعد سے سعودی عرب عالمی سطح پر تیزی سے ترقی کرنے والی سیاحتی منڈیوں میں سے ایک بن گیا ہے۔ سال 2022 میں سعودی عرب کے دوروں یا سفر کی تعداد ریکارڈ 93.5 ملین تک پہنچ گئی تھی ۔
نیا فوری ای ویزا ان متعدد اقدامات میں شامل ہے جو ملک نے گزشتہ سال کے دوران مہمانوں کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے شروع کیے ہیں۔
سعودی عرب نے اس سے قبل امریکہ، برطانیہ اور شینگن ویزا رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ برطانیہ، امریکہ اور یورپی یونین کے کسی بھی ملک کے مستقل باشندوں کو آمد پر ویزا فراہم کرنے کے ضابطے میں بھی توسیع کی ہے۔ اسی طرح ای ویزا کی اہلیت جی سی سی کے رہائشیوں کے لیے بھی بڑھا دی گئی ہے۔ اس سال کے شروع میں سعودی عرب نے نیا سٹاپ اوور ویزا شروع کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔
-
سعودی عرب نے ویزا اسٹیکرختم کردیے،سات ممالک میں ای ویزا متعارف
سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے سات ممالک میں ویزا اسٹیکروں کی جگہ الیکٹرانک ویزے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب نے بائی ایئر آنے والوں کے لیے ای ٹرانزٹ وزٹ ویزا کی سروس شروع کردی
ڈیجیٹل ٹرانزٹ ویزا سروس سعودی ’’ویژن 2030‘‘ کے اہداف کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں ’ھیا‘ فین ٹکٹ کے حامل افراد کے لیے فری ’ای ویزا‘ سروس کا آغاز
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے قطرمیں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے آنے والےایسے ...
مشرق وسطی -
ویزایئرکا سعودی عرب سے 20 نئے یورپی روٹس پرپروازیں چلانے کا اعلان
ہنگری کی کم لاگت فضائی کمپنی ویزایئرنے سعودی عرب میں ایک بڑی توسیع کا اعلان کیا ...
بين الاقوامى