فلسطینی اتھارٹی کے محروسین اور سابق قیدیوں کے امورکے وزیر قدری ابوبکر مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں ہفتے کے روز ایک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق اس حادثے میں دو اور فلسطینی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ابوبکر جنوری 1953 میں پیدا ہوئے تھے اور وہ 2019 سے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر تھے۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے ابوبکر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ اور فلسطینی عوام سے بھی تعزیت کی ہے۔
انھوں نے ابوبکر کے ’’قابل احترام اور حب الوطنی کے کام‘‘کی تعریف کی اورکہا کہ انھوں نے ہمیشہ ’’فلسطینی نصب العین کا دفاع‘‘کیا۔