سعودی عرب میں انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے مدینہ منورہ اور جازان کے علاقوں میں 8 جولائی 2023 سے متعدد پیشوں اور کاموں میں لوکلائزیشن کے نفاذ کا اعلان کردیا۔ سعودی عرب میں مختلف پیشوں اور ملازمتوں میں مقامی افراد کی موجودگی کو بڑھایا جا رہا ہے۔
حالیہ اعلان بھی مختلف شعبوں میں ملکی افراد کی شمولیت بڑھانے کے پروگرام کے فریم ورک کے تحت کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ اس پروگرام کو مدینہ منورہ اور جازان میں نافذ کر رہی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ملک کے بیٹوں اور بیٹیوں کے لیے روزگار کے مواقع کو بڑھانا اور لیبر مارکیٹ میں ان کی شرکت کو بڑھانا ہے۔
مدینہ منورہ ریجن میں ریسٹورنٹس کی سرگرمیوں میں مقامی افراد کی شمولیت کو 40 فیصد کردیا گیا ہے۔ کیفے کی سرگرمی کی لوکلائزیشن کے تحت اس شعبہ میں 50 فیصد سعودی شہریوں کی شمولیت ہوگئی ہے۔ کھانے پینے اور مشروبات کے ہول سیل آؤٹ لیٹس کو 50 فیصد تک مقامی کر دیا گیا ہے۔
وزارت نے کہا کہ مدینہ کے علاقے میں ریسٹورنٹ اور کیفے کی دو سرگرمیوں کی بحالی سے کیفے ٹیریا، کھانے کی تیاری یا کیٹرنگ کی ٹھکیداری، فیکٹریوں، دفاتر، ہسپتالوں میں کینٹین اور کیفے ٹیریا، ۔ ہوٹلوں، اپارٹمنٹس اور ہوٹل ولا کے اندر سکول، ریستوراں اور کیفے میں سعودی شہریوں کو کام کے مواقع ملے ہیں۔
جازان ریجن میں پیشوں اور سرگرمیوں کی لوکلائزیشن 70 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ مختلف پیشوں میں کام کرنے والے سعودی کارکن 70 فیصد ہوگئے ہیں۔